ETV Bharat / state

جھارکھنڈ میں ہسپانوی خاتون کا گینگ ریپ، سات لوگوں پر الزام، کئی گرفتار - جھارکھنڈ گینگ ریپ

Gang rape of Spanish woman in Jharkhand: جمعہ کی رات جھارکھنڈ کے ڈمکا میں ایک 28 سالہ ہسپانوی ٹریول بلاگر کے ساتھ اس وقت گینگ ریپ کی واردات انجام دی گئی جب وہ اور اس کا ساتھی بائیک پر سفر کے دوران علاقے میں رات کو رک گئے۔ متاثرہ خاتون نے سات لوگوں پر عصمت دری کا الزام عائد کیا ہے۔ اس سلسلے میں تین ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ میں ہسپانوی لڑکی کا گینگ ریپ
جھارکھنڈ میں ہسپانوی لڑکی کا گینگ ریپ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 3, 2024, 9:56 AM IST

Updated : Mar 3, 2024, 10:04 AM IST

ڈمکا: جھارکھنڈ کے دمکا میں جمعے کی رات دیر گئے ایک ہسپانوی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔ یہ خاتون ایک ٹریول بلاگر ہے جو اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کر رہی تھی۔ معاملہ دمکا کے ہنس ڈیہا تھانہ حلقے کا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس پی پیتامبر سنگھ کھیروار رات دیر گئے موقعے پر پہنچے اور تین لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ متاثرہ خاتون کو پھلو جھانو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

  • متاثرہ اپنے ساتھی کے ساتھ بائیک ٹور پر نکلی تھی

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہسپانوی خاتون اپنے ساتھی کے ساتھ بائیک ٹور پر گئی ہوئی تھی۔ وہ دمکا کے راستے بھاگلپور جا رہی تھی۔ لیکن رات تقریباً 12 بجے وہ خیمہ لگا کر ہنس ڈیہا بازار سے پہلے ایک سنسان جگہ پر سو گئی۔ اسی دوران آس پاس کے کچھ لوگ وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے دھاردار ہتھیار سے ڈرا کر خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور پھر اس کی پٹائی بھی کی۔

متاثرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہسپانوی زبان میں ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ "ہم ہسپتال میں ہیں اور ہمارے ساتھ کچھ ایسا ہوا جو کسی اور کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ سات لوگوں نے میری عصمت دری کی، انہوں نے ہمیں مارا پیٹا اور لوٹ لیا، حالانکہ زیادہ سامان نہیں لوٹا کیونکہ وہ میری عصمت دری کرنا چاہ رہے تھے۔ ہم پولیس کے ساتھ اسپتال میں ہیں، یہ بھارت میں آج رات میرے ساتھ ہوا۔'' اس جوڑے نے مزید کہا، "انہوں نے ہم پر حملہ کیا، ہمیں مارا پیٹا، ہماری گردن پر چھری رکھ دی اور کہا کہ وہ ہمیں مار دیں گے، وہ سات لوگ تھے…"

واقعے کے بعد متاثرہ کو سریاہاٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا، جہاں سے اسے پھلو جھانو میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔ اس معاملے کی جانچ جاری ہے۔ واقعہ کے بارے میں دمکا کے ایس پی پتامبر سنگھ کھیروار نے صرف اتنا کہا کہ واقعہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید جانکاری دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فی الحال پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں گینگ ریپ کے 10 مجرموں کو سزائے موت، 6 کو عمر قید

بی ایچ یو کی طالبہ سے گینگ ریپ، ملزمین بی جے پی کے آئی ٹی سیل سے وابستہ، جانیے پورا معاملہ

آگرہ گینگ ریپ: لڑکی چیختی رہی، معافی مانگتی رہی، درندے گھسیٹتے رہے، ویڈیو وائرل

ہردوئی: معصوم کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے ملزم کو سزائے موت

Last Updated : Mar 3, 2024, 10:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.