ETV Bharat / state

گاندھی نگر: ایم آئی ایم نے آزاد امیدوار سہانہ منصوری کی حمایت کا اعلان کیا - Suhana Mansoori

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 5:42 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گجرات کے احمد آباد سٹی صدر دانش قریشی کی صدارت میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ایم آئی ایم گجرات نے گاندھی نگر سیٹ سے آزاد امیدوار سہانہ بانو منصوری کی حمایت کا اعلان کیا۔

گاندھی نگر: ایم آئی ایم نے آزاد امیدوار سہانہ منصوری کی حمایت کا اعلان کیا
گاندھی نگر: ایم آئی ایم نے آزاد امیدوار سہانہ منصوری کی حمایت کا اعلان کیا (Etv Bharat)
گاندھی نگر: ایم آئی ایم نے آزاد امیدوار سہانہ منصوری کی حمایت کا اعلان کیا (گاندھی نگر: ایم آئی ایم نے آزاد امیدوار سہانہ منصوری کی حمایت کا اعلان کیا)

گاندھی نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گاندھی نگر سیٹ سے آزاد امیدوار سہانہ بانو منصوری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس تعلق سے ایم آئی ایم گجرات کے ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ سہانہ منصوری نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے گاندھی نگر لوک سبھا امیدوار امت شاہ کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے آنے والے لوک سبھا انتخابات 2024 میں سہانہ منصوری کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کی ہدایت پر صابر کابلی والا اور احمد آباد سٹی کے صدر دانش قریشی نے آج ان کا سہانہ منصوری کا استقبال کیا۔ انہوں کہا کہ ایم آئی ایم کا مکمل سپورٹ انہیں رہے گا، الیکشن میں ہم ان کی تمام طرح سے مدد کریں گے۔

اس موقعے پر گاندھی نگر سیٹ کی آزاد امیدوار سہانہ منصوری نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات نے اسدالدین اویسی کے کہنے پر میرے سپورٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے پنچایت کا الیکشن لڑا ہے، میں دو بار کونسلر بھی رہ چکی ہوں، میں کانگرس پارٹی میں کافی سال کام کیا ہے اور ایم آئی ایم جب گجرات میں آئی تو ہم نے سب سے پہلے کانگرس میں ٹکٹ نہ ملنے پر مجلس سے ٹکٹ حاصل کر کے جیت حاصل کی تھی اور مجلس کا پرچم احمدآباد میں لہرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کے مسائل اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے یہ الیکشن لڑ رہی ہوں، عوام مجھے جانتی ہے کہ میں کس طریقے سے ان کے کام کرتی ہوں۔ اس لیے اتنے سالوں سے میں نے جو کام کیا ہے اس کی بنیاد پر مجھے ووٹ ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.