ETV Bharat / state

دارالعلوم وارثیہ گومتی نگر لکھنؤ میں حجامہ کیمپ کا انعقاد - Medical Camp At Madarsa Hanfiya - MEDICAL CAMP AT MADARSA HANFIYA

لکھنؤ کے گومتی نگر میں واقع مدرسہ دارالعلوم وارثیہ میں شریف الحسن اور پرنسپل حضرت مولانا ظہیر خان کی قیادت میں حجامہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

دارالعلوم وارثیہ گومتی نگر میں طبی نبوی کے عنوان سے حجامہ کیمپ کا انعقاد
دارالعلوم وارثیہ گومتی نگر میں طبی نبوی کے عنوان سے حجامہ کیمپ کا انعقاد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 12:59 PM IST

Updated : Jul 24, 2024, 1:05 PM IST

لکھنؤ: اس کیمپ میں ممبئی سے ڈاکٹر عبدالقادر، ماہر حجام سلیمان شیخ، حکیم عمران اللہ خان نے شرکت کی۔ کیمپ میں طلباء نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ اس دوران انہیں صحت سے متعلق مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ اساتذہ و ملازمین اور مقامی لوگوں نے بھی اس کیمپ میں شرکت کی۔

دارالعلوم وارثیہ گومتی نگر میں طبی نبوی کے عنوان سے حجامہ کیمپ کا انعقاد (etv bharat)

اس دوران ڈاکٹر عبدالقادر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن و حدیث میں مذکور چیزوں کے ذریعے علاج میں شفاء عطا فرمائی ہے۔ لہٰذا ہمارا مقصد طب نبوی کو عام کرنا ہے اور اسے فروغ دینا ہے۔ علاج کے بہت سے طریقے چل رہے ہیں، لیکن طب نبوی کی اہمیت آج بھی اپنی جگہ برقرار ہے۔

طب نبوی علاج کا ایسا طریقہ ہے کہ اس میں شفا بخش خصوصیات ہیں اور کوئی جسمانی مضر اثرات نہیں ہیں۔ یہ مکمل طور پر قدرتی علاج ہے جسے ہم طب نبوی کہتے ہیں۔ اس پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔

ماہر طب عبدالقادر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کہ ہم نے 11 لاکھ لوگوں کی کونسلنگ (ذہن سازی) کی ہیں جس میں سے تین ہزار مریضوں کو ٹھیک کیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں ایسے کینسر کے مریض تھے جن کے ڈائلیسس کو بند کیا ہے۔ طب نبوی علاج کا ایک بہترین طریقہ ہے جو فطرت سے کافی قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسہ حنفیہ ضیاء القران کا 34 واں یوم تاسیس منایا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ عیادت کے سفر پر ہیں، گزشتہ ایک مہینہ سے اتر پردیش کے کئی اضلاع میں مدرسے مسجد خانقاہ اور دیگر علاقوں میں کیمپ لگا لگا کے لوگوں کو طب نبوی کے ذریعے علاج کے طور طریقے بتا رہے ہیں۔

Last Updated : Jul 24, 2024, 1:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.