مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں واقع قصبہ بگراھ میں درگاہ عالیہ باب الحوائج میں چار روزہ سالانہ اصلاحی مجلس عزا منعقد کی گئی۔ یہ پروگرام 6 جون کو شروع ہوا اور یہ 9 جون تک چلا۔ضلع کے مختلف علاقوں سے زائرین زیارت کرنے کے لیے درگاہ میں تشریف لائے۔زائرین کا کہنا ہے کہ یہاں پر ہم جو بھی منتیں لے کر آتے ہیں، وہ پوری ہوتی ہیں۔یہاں پر ایک بڑا بازار بھی لگتا ہے ۔اس میں کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں کے ساتھ ساتھ مذہبی کتابیں کے اسٹال اور مذہبی سامان ملتا ہے۔
درگاہ عالیہ کے جنرل سکریٹری عمران علی کا کہنا ہے کہ سال 1963 میں ایک معجزہ ہوا جس کے بعد اس درگاہ کی تعمیر ہوئی۔ 1963 کے بعد ہی یہاں پر مجلس عزا کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس کی ایک کڑی یہ بھی ہے کہ سالانہ اصلاحی مجالس عزا کے عنوان سے مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے جو چار روزہ تک جاری رہتی ہیں۔
درگاہ میں آنے زائرین کا کہنا ہے کہ اس درگاہ میں وہ جو بھی منت لے کر آتے ہیں، وہ پوری ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پر دور دور سے زائرین ان مجلسوں میں شریک ہونے کے لیے آتے ہیں۔اور چار روز تک وہیں درگاہ میں قیام کرتے ہیں جن کی درگاہ میں انے پر منت پوری ہوتی ہے وہ اس کی عوض میں دیگ اترواتے ہیں اور کھانا تقسیم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میرٹھ میں مجلس سوئم اور مرثیہ خوانی کا اہتمام
اج کے مہمان خصوصی کے طور پر درگاہ پہنچنے والے مولانا اشرف الغربی لکھنؤ دفتر نمائندگی ایات اللہ العظمی سیستانی رہے۔مولانا اشرف الغربی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو اچھی تعلیم دیں گے اور ایک اچھا انسان بنائیں گے اگر ہم انہیں اچھا انسان نہیں بنائیں گے تو تعلیم بھی بیکار ہے کس طرح سے ملک کی ترقی ہوگی ہم تعلیمی بیداری ملک کی ترقی اور انسانیت کے لیے کام کر رہے ہیں۔