ETV Bharat / state

حیدرآباد میں چار روزہ 'انٹرنیشنل آرٹ اینڈ کیلی گرافی' نمائش کا اہتمام

Calligraphy Exhibition in Hyderabad حیدرآباد میں واقع سالار جنگ میوزیم میں 22 فروری سے چار روزہ انٹرنیشنل آرٹ اینڈ کیلی گرافی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں 13 ممالک کے خطاط اور فنکار شرکت کر رہے ہیں۔ منتظمین کو امید ہے کہ یہ نمائش لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوگی۔

حیدرآباد میں چار روزہ انٹرنیشنل آینڈ کیلی گرافی کی نمائش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 1:47 PM IST

حیدرآباد میں چار روزہ 'انٹرنیشنل آرٹ اینڈ کیلی گرافی' نمائش

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے حیدر آباد میں چار روزہ بین الاقوامی خطاطی اور آرٹ نمائش کا 22 فروری سے 25 فروری کو سالار جنگ میوزیم میں انعقاد عمل میں آیا۔ یہ اعلان کوشش فاؤنڈیشن کے بانی ایم رضا جے پوری اور جنرل سکریٹری کنیز بھٹی نے میڈیا پلاس آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس انٹرنیشنل آرٹ اینڈ کیلی گرافی نمائش میں عمان، بحرین، سعودی عرب، دوبئی ، قطر، ترکی، نیپال، بنگلہ دیش، بلغاریہ، یواے ای، سری لنکا اور ملیشیا کے شہرہ آفاق خطاط و فنکار اپنے شاہ کارفن کے نمونوں کی نمائش کریں گے۔ ہندوستان کے مختلف شہروں سے بھی فنکاروں نے شرکت کی توثیق کی ہے جب کہ مقامی خطاط و فنکاروں کو بھی اپنے فن کے مظاہرے کا موقع دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں ایک اور اردو کتاب میلہ

رضا جے پوری نے بتایا کہ 22 رفروری کو شام 4 بجے افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ شام میں محفل غزل کا اہتمام کیا جائے گا جب کہ اختتامی تقریب 25 فروری کو دو بجے منعقد ہو گی۔ چار روزہ نمائش کا حیدرآبادی ممتاز شخصیات، فنکار، خطاط، دانشور حضرات معائنہ کریں گے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ طلباء وطالبات کو اس نمائش سے سیکھنے، اپنے تہذیب کو سمجھنے اور تاریخی و ثقافتی پس منظر سے واقف ہونے کا موقع فراہم کریں۔ کنیز بھٹ نے کہا کہ حیدرآباد تہذیبی روایات واقدار کا شہر ہے۔ یہاں کے باذوق عوام سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ اس بین الاقوامی نمائش کو کامیاب بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.