ETV Bharat / state

سندروتی مہیلا کالج کی یوم تاسیس تقریب - Sundarwati Mahila Mahavidyalaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 12:56 PM IST

بہار کے معروف سندروتی مہیلا ماہاودیالیا کا 75 واں یوم تاسیس جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں رنگارنگ پروگرام پیش کئے گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

بھاگلپور : ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع سندروتی مہیلا کالج نے اس یوم آزادی کے موقع پر اپنا 75 واں یوم تاسیس منایا۔ یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تلکا مانجھی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جواہر لال نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کالج سے جڑے لوگوں کو اسکی مبارک باد دی، ساتھ ہی انہوں نے کالج انتظامیہ سے ملازمت دلانے والے پروگرام پر زیادہ توجہ دینے کی اپیل کی۔ (انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ووکیشنل کورسز کی ڈیمانڈ زیادہ ہوگی کیونکہ ایسی تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہے جس سے بچوں کو ملازمت نہ مل سکے۔

سندروتی مہیلا کالج کی یوم تاسیس تقریب (Etv Bharat)

انہوں نے کہا کہ 2035 تک پچاس فیصدی کورسز ووکیشنل کورسز ہوں گے، لہذا ضروری ہے کہ ابھی سے اس سمت میں کام کرنا شروع کریں)۔ پروفیسر جواہر لال؛ وائس چانسلر، تلکا مانجھی یونیورسٹی بھاگلپور کالج کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر آشا کماری اوجھا کی ہدایت کاری میں ایک ناٹک بھی پیش کیا گیا جسے لوگوں نے خوب پسند کیا۔ اس کے علاوہ کالج کی طالبات نے مختلف قسم کے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔ جسے سامعین نے بیحد پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھاگلپور میں واقع تلکا مانجھی یونیورسٹی میں تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد - Darbar For University Students

آپ کو بتا دیں کہ گنگا ندی کے کنارے واقع سندروتی مہیلا کالج ضلع کے قدیم ترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، اس کا قیام 15 اگست 1949 کو عمل میں آیا تھا، اس طرح اس یوم آزادی کے موقع پر کالج نے اپنے قیام کے 75 سال مکمل کر لیے ہیں اور اب تک یہاں سے ہزاروں طالبات نے علم حاصل کرتے ہوئے سماج کے مختلف طبقے میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.