بریلی: اترپردیش کے بریلی ضلع کے فرید پور میں پیش آئے خوفناک آتشزدگی کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندہ جل گئے۔ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ ہفتے کی رات گھر والے کمرے میں سو رہے تھے۔ اتوار کی صبح گھر سے دھواں نکلتا دیکھ کر پڑوسیوں نے شور مچایا دیا۔ موقعے پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ افسران نے ابتدائی جانچ کی بنیاد ہیٹر یا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اجے گپتا (35) اپنی بیوی انیتا گپتا (34) کے ساتھ فرید پور تھانہ علاقہ کے فرخ پور علاقہ میں رہتے تھے۔ یہ خاندان بیٹا دیویانش گپتا (9)، بیٹی دیویانشی (6) اور چھوٹا بیٹا دکش (3) پر مشتمل تھا۔ ہفتہ کی رات سارا خاندان کھانا کھا کر سو گیا۔ اتوار کی صبح جب پڑوسی بیدار ہوئے تو انہوں نے اجے گپتا کے گھر سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا۔ اس پر لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا۔ کچھ ہی دیر میں موقعے پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔ جب اندر جا کر دیکھا گیا تو اجے گپتا، انیتا گپتا اور تینوں بچے جل کر ہلاک ہو چکے تھے۔
مزید پڑھیں: تمل ناڈو سڑک حادثہ: ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم، چھ افراد ہلاک
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے تمام لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی مکیش چندر مشرا نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندہ جل گئے۔ پولیس اس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ شبہ ہے کہ گھر میں آگ ہیٹر میں شارٹ سرکٹ یا گھر کی وائرنگ کی وجہ سے لگی ہوگی جس کی وجہ سے وہ سبھی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ اتنا بڑا واقعہ ہونے کے باوجود پڑوسیوں کو خبر تک نہیں ہوئی، وہ اس بات سے بھی حیران ہیں۔