ETV Bharat / state

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی طالبات کو استقبالیہ - اورنگ آباد

Muslim Students Felicitated اورنگ آباد میں واقع ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹہواڑہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کرنے والی پانچ مسلم طالبات کو ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمن اور انجمن اہل قلم کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔

انجمن اہل قلم کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی طالبات کو استقبالیہ دیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 5:56 PM IST

انجمن اہل قلم کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی طالبات کو استقبالیہ دیا گیا

اورنگ آباد: انجمن اہل قلم کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں کالج کے پرنسپل اور تنظیم کے صلاح کار ڈاکٹر مخدوم فاروقی کے ہاتھوں ان طالبات کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ تقریب انجمن اہل قلم کے صلاح کار و نوکھنڈا کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقی کی صدرات میں منعقد کی گئی جہاں انجمن اہل قلم سے وابستہ وہ ہونہار طالبات جنہوں نے مختلف موضوعات پر ریسرچ مکمل کی۔

انہیں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڈه یونیورسٹی نے قبول کرتے ہوئے پی ایچ ڈی سے نوازا، قوم کی ان ہونہار بیٹیوں کا پرتپاک استقبال ڈاکٹر مخدوم فاروقی کے ہاتھوں کیا گیا۔انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات کے نظرانے پیش کیے گئے۔ پروگرام کے آغاز پر انجمن کے صدر ڈاکٹر فردوس فاطمہ نے انجمن کے اغراض و مقاصد سے حاضرین کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم تعلیم نسواں پر زور دیتی ہے ۔جو طالبات گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کرتی ہیں۔ان کی مدد کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا کہ قوم کی پانچ ہونا ہر بیٹیاں جن میں ڈاکٹر شکیلہ، ڈاکٹر شہباز زرین،ڈاکٹر نسیم فاروقی، ڈاکٹر نعیم اختر اور ڈاکٹر رانہ تبسم نے مختلف موضوعات پر اپنی تحقیقی مخالے پیش کیے۔پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔انہوں نے ہر طالبات کو انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانچوں بھی قوم کے ہیرے دیگر طالبات کے لیے مشعل راہ ہیں۔ جنہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کی تیاریوں سے متعلق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی خصوصی میٹنگ

نوکنڈا کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقی نے بھی ان طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔ انہیں نصیحت کی کہ ان کی منزل یہاں ختم نہیں ہو جاتی ہے پی ایچ ڈی کر لینے کے بعد ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے کہ وہ اپنی قوم کی دیگر بیٹیوں کی بھی رہنمائی کریں، اور معاشرے میں خوشگوار تبدیلیاں لائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.