ETV Bharat / state

گیا: الجامعۃ الاسلامیہ للبنات سے پانچ طالبات نے حفظ قرآن مکمل کیا - Hifz e Quran

Al Jamiat al Islamia Lilbanat Gaya: الجامعۃ الاسلامیہ للبنات میں عظیم الشان تعلیمی مظاہرہ و تکمیل حفظ قرآن کریم تقریب منعقد ہوئی۔ اس میں پانچ طالبات کی فراغت ہوئی ہے۔ تقریب میں طالبات نے کئی طرح سے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔

Gaya: Five female students from the Al Jamiat al Islamia Lilbanat completed memorizing the Quran

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 3:48 PM IST

Updated : Mar 7, 2024, 1:13 PM IST

گیا: ضلع گیا کے شیرگھاٹی کے اکونا گاؤں میں واقع الجامعۃ الاسلامیہ للبنات میں عظیم الشان تعلیمی مظاہرہ و تکمیل حفظ قرآن کریم تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت مہتمم مولانا نہال الدین قاسمی نے کی۔ انہوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں فرمایا کے الله رب العزت نے فرمایا کہ قرآن کریم کو ہم نے ہی اتارا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ چنانچہ الله قرآن کی حفاظت کے لیے اپنے مخصوص بندوں، مردوں اور عورتوں میں سے جسے چاہتا ہے منتخب کرتا ہے۔ اس ادارہ کی طالبات مبارک باد کی مستحق ہیں کہ الله نے اپنے کلام پاک کی حفاظت کے لیے ان طالبات کے سینے کو اپنے نور سے بھر دیا۔

گیا: الجامعۃ الاسلامیہ للبنات سے پانچ طالبات نے حفظ قرآن مکمل کیا

یہ بھی پڑھیں:

اس دوران اُنہوں نے بتایا کہ آمس بلاک حلقہ کے جھری بہیرا گاؤں کی دو سگی بہنیں شگفتہ پروین و زینت پروین بنت مرحوم ریاض الدین، بارہ چٹی بلاک حلقہ کے بھدیہ گاؤں کی دو سگی بہنیں سہانی پروین و ثنا پروین بنت عبد الباری، دیوریا گاؤں کی رسالت پروین بنت محمد اشرف اور اکونا گاؤں کی عاتقہ اریب بنت نہال الدین قاسمی حافظ قرآن بننے والی خوش نصیب طالبات ہیں۔ سبھی طالبات کو قاری محمد کلیم الدین کے ہاتھوں تحفہ سے نوازا گیا۔ اس سے قبل پروگرام کا آغاز درجہ حفظ کی طالبہ مریم مختار نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد ارم فاطمہ نے دلکش آواز میں حمد باری پیش کرکے سامعین کو مسحور کر دیا۔ جب کہ شاہین اسلم نے "تلاوت و قرآن "شفا جسیم نے "حسن اخلاق "اور نور صبا صغیر نے "استقبال قرآن" پر جامع تقریر پیش کی۔ نور افشاں نے ایک مناظراتی مکالمہ اور شگفتہ پروین و رسالت اشرف نے مدارس پر دہشت گردی کے الزام کی تردید میں ایک شاندار نظم پیش کی۔

عائشہ بنت مزمل نے قرآن کی دوبارہ تلاوت سے روح کو بالیدگی عطا فرمائی۔ طاہرہ ناهدہ نے چھوٹی بچیوں پر مشتمل ڈرامہ پیش کیا جب کہ شگفتہ پروین نے "اے فلسطین مقدس سرزمیں محترم "پیش کیا۔ بابری مسجد پر فائزہ شاہین نے دل دوز نظم پیش کی۔ شہانی نے "جنت اور جہنم کا فیصلہ "کے عنوان سے تقریر پیش کی اور دو چھوٹی بچیاں حبا علی و مہر ذاکر نے دلیرانہ انداز میں کلمہ طیبہ کے ساتھ معنی پیش کیا۔ اخیر میں جب منتشاء اور اس کے ساتھیوں نے نظم "خدا پوچھے گا محشر میں "پیش کیا تو لوگ کرسیاں چھوڑ کر کھڑے ہو گئے اور خوب داد و تحسین سے نوازا۔ اس موقع پر مولانا غالب مظاہری نے خطاب فرمایا جب کہ مولانا حفظ الرحمان مظاہری کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔ واضح ہو کہ الجامعۃ الاسلامیہ للبنات میں اس برس میں پانچ طالبات نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔ ہر برس یہاں پر طالبات حفظ کے ساتھ عصری تعلیم بھی ہوتی ہے۔

Last Updated : Mar 7, 2024, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.