ETV Bharat / state

کولکاتا میں واقع گارسٹن پلیس میں بھیانک آتشزدگی - Fire Incident In Kolkata - FIRE INCIDENT IN KOLKATA

کولکاتا کے بی بی ڈی باغ کے گارسٹن پیلس میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔

کولکاتا میں واقع گارسٹن پلیس میں بھیانک آتشزدگی
کولکاتا میں واقع گارسٹن پلیس میں بھیانک آتشزدگی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 12:45 PM IST

کولکاتا میں واقع گارسٹن پلیس میں بھیانک آتشزدگی (etv bharat)

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا شہر میں علی الصبح ایک بار پھر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ہفتہ کی صبح بی ڈی باغ کے گارسٹن پیلس میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی۔اس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ آہستہ آہستہ یہ آگ خوفناک شکل اختیار کر لی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ تقریباً چار گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر جزوی طور پر قابو پالیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے حالانکہ فی الوقت فائرمین کا خیال ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔

مقامی باشندوں نے شکایت کی کہ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی لیکن انجن آنے میں دیر ہو گئی۔ کثیر المنزلہ عمارت کی تیسری منزل پر کیمیکل کا گودام ہے۔ ابتدائی طور پر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آگ وہیں سے لگی ہو گی۔ پہلے ہی 20-25 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگال: جموڑیہ کی فوم فیکٹری میں آتشزدگی

مقامی کاونسلر سنتوش پاٹھک نے بتایا کہ وہ اسی منزل پر رہتے ہیں۔ انہوں نے مقامی باشندوں کی اطلاع پر رہائشوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا کام کیا۔ کونسلر نے بتایاکہ آگ صبح ساڑھے تین سے ساڑھے چار بجے کے درمیان لگی۔ تین گھنٹے سے زیادہ گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔یہ بہت ہی مصروف علاقہ ہے اس کے آس پاس رائٹرز بلڈنگ، ریزرو بینک، راج بھون اور ہائی کورٹ واقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.