ETV Bharat / state

مرادآباد میں کوچنگ سینٹرز میں فائر سیفٹی اوزاروں کی جانچ کی - Fire brigade department active - FIRE BRIGADE DEPARTMENT ACTIVE

مرادآباد کے فائر برگیڈ محکمہ نے حفاظتی اقدامات کے طور پر کوچنگ سینٹرز میں فائر سیفٹی آلات کی جانچ کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں فائر سفیٹی انتظامات کو یقینئی بنانے کی کوشش کی جائے۔

مرادآباد میں کوچنگ سینٹرز میں فائر سیفٹی اوزاروں کی جانچ کی
مرادآباد میں کوچنگ سینٹرز میں فائر سیفٹی اوزاروں کی جانچ کی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 2:08 PM IST

مرادآباد میں کوچنگ سینٹرز میں فائر سیفٹی اوزاروں کی جانچ کی (etv bharat)

مرادآباد: فائر برگیڈ محکمہ نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے مرادآباد کے کوچنگ سینٹرز میں جا کر وہاں کے فائر سیفٹی اوزاروں کی جانچ کی اور کوچنگ سینٹر کے طلباء کو فائر سیفٹی سے متعلق اوزاروں کے استعمال کی ٹریننگ بھی دی۔

گزشتہ ہفتہ دارالحکومت دلی کے ایک کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے تہہ خانہ میں پانی بھر جانے سے وہاں تین طلباء جان بحق ہو گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد مرادآباد میں فائر بریگیڈ محکمہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے کئی کوچنگ انسٹیٹیوٹ کی جانچ کی گئی۔

فائر برگیڈ محکمہ کے ایف ایس او نے جانچ کرنے کے بعد کئی کوچنگ انسٹیٹیوٹ میں کمیاں پائی گئیں اور ان کمیاں دور کرنے کے لیے کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالکوں کو ہدایت دی، ساتھ ہی ایسے کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالکوں کو نوٹس بھی دیا گیا جس میں ان کو طے شدہ مدت میں سبھی کمیوں کو پورا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی بات کہی گئی ہے۔

اس سلسلے میں چیف فائر افسر نے فائر سیفٹی سے متعلق معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے محکمہ کی جانب سے کوچنگ انسٹیٹیوٹ چیک کرنے کے مہم شروع کی گئی ہے، جس میں آج محکمے کے افسران نے کئی کوچنگ انسٹیٹیوٹ کی جانچ پڑتال کی جس میں کئی کمیاں پائی گئی ہیں ایسے کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالکوں سے ان کمیوں کو دور کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مرادآباد: گمشدہ بچے کے قتل معاملے میں سنسنی خیز انکشاف

انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی فائر برگیڈ ٹیم کے افسران نے کوچنگ انسٹیٹیوٹ پہنچ کر وہاں کے طلباء اور اساتذہ کو فائر سیفٹی سے متعلق ٹریننگ بھی دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوچنگ انسٹیٹیوٹ میں فائر سیفٹی کے اوزار درست رکھنے اور ان کو وقت پر بدلنے کے علاوہ باہر نکلنے کے راستے کو خالی رکھنے کی ہدایات دی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.