ETV Bharat / state

دہلی کے شاہین باغ میں بھیانک اتشزدگی - Fire Break Out In Shaheen bagh - FIRE BREAK OUT IN SHAHEEN BAGH

شاہین باغ میں بھیانک آگ لگ گئی ۔نصف درجن دکانیں آتشزدگی کی زد میں آکرجل کر راکھ ہوگئیں۔آتشزدگی کے واقعے کے سبب علاقے میں گھنٹوں افراتفری کا ماحول رہا۔آگ کی وجہ سے بجلی سپلائی گھنٹوں متاثر رہی۔بڑی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے جدوجہد کے بعد اگ پر قابو پایا۔

دہلی کے شاہین باغ میں بھیانک اتشزدگی
دہلی کے شاہین باغ میں بھیانک اتشزدگی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 1:43 PM IST

دہلی کے شاہین باغ میں بھیانک اتشزدگی (etv bharat)

نئی دہلی: تفصیلات کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی کے مسل۔ اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں عصر کی نماز کے بعد افراتفری مچ گئی یہ افراتفری کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ اگ لگنے کی وجہ رہی۔در اصل عصر کی نماز کے بعد تقریبا 5:40بجے شام کے قریب شاہین باغ کے مصروف ترین علاقہ چالیس فٹا روڈ پر واقع مشہور ذائقہ ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی۔

آگ اتنی بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے بغل میں واقع زہرہ ریسٹورنٹ، بسم اللہ رسٹورنٹ بھی اس کی زد میں آگئے۔اس کے کچھ دیر بعد ہی وہاں قریشی کباب اور دوسرے ریسٹورنٹ میں بھی آگ لگ گئی۔

آپ کو بتادیں کہ این آر سی احتجاج کے بعد شاہین باغ کا چالیس فٹا روڈ کھانے پینے کا ہے بن گیا ہے۔ اور یہاں پر لذیذ کھانا کھانے کے لئے دہلی این سی آر یعنی فرید اباد، نوئیڈا،، غازی اباد سمیت مختلف علاقوں سے لوگ کھانے کے لئے آتے ہیں۔ اس لئے یہاں پر نامی گرامی برانڈ کے مسلم ریسٹورنٹ کافی کھلے ہوئے ہیں لیکن ان سب میں سب سے زیادہ مشہور ذائقہ اور زہرا ریسٹورنٹ ہیں لیکن ان ریسٹورنٹ میں آج شام اچانک آگ لگ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی: جسولہ گاؤں میں جھگیاں توڑے جانے سے متاثرین ٹھنڈ سے پریشان

متعدد لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ اس کی اطلاع فائر بریگیڈ اور پولیس کو موقع پر دے دی گئی تھی لیکن موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے آگ نے کافی بھیانک شکل اختیار کرلی۔ وقت رہتے اگر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ جاتی تو اتنا نقصان نہیں ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.