ETV Bharat / state

اے ایم یو پراکٹر آفس کی پارکنگ میں آتشزدگی - اے ایم یو پراکٹر آفس ک

Fire Breaks out at AMU Parking علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) پراکٹر آفس کی پارکنگ میں اچانک آگ لگ گئی جس پر پراکٹوریئل ٹیم نے قابو پالیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع تو نہیں ہے البتہ کچھ پرانی موٹر سائیکل جل گئیں۔

اے ایم یو پراکٹر آفس کی پارکنگ میں اچانک آگ لگ گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 1:01 PM IST

اے ایم یو پراکٹر آفس کی پارکنگ میں آتشزدگی

علیگڑھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں موجود پراکٹر آفس کی پارکنگ میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ شدید تھی جس میں دیکھتے دیکھتے پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل اور اسکوٹر بھی جل گئے۔ آگ پر کسی طرح پراکٹوریئل ٹیم نے پانی ڈال کر قابو پا لیا ہے، کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

موقعے پر موجود پراکٹوریئل ٹیم کے ملازم محمد عظیم نے صحافیوں کو بتایا محکمہ جنگلات کی جانب سے کچھ پیڑ پودے کٹوائے تھے جس کا کچرہ پڑا ہوا تھا، شاید کسی نے باہر سے کوئی بیڑی یا سگریٹ ڈال دی تھی جس سے آگ لگ گئی ہے، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی میں سالانہ اختتامی تقریب کا انعقاد

فیی الحال آگ لگنے کی وجہ تو نہیں معلوم چل پائی ہے، موقعے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی نہیں پہنچ پائے تھی لیکن ملازمین نے کسی طرح آگ پر قابو پا لیا۔ اس واقعے میں متعدد گاڑیاں جل گئیں۔ کل کتنی موٹر سائیکلز اور اسکوٹرز میں آگ لگی، تاحال اس کی جانکاری نہیں ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.