ETV Bharat / state

ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی، جانئے آئس کریم میں کس کی کٹی ہوئی انگلی تھی؟ - Finger In Ice Cream

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 11:15 AM IST

پونے کی فیکٹری میں بنی آئس کریم میں انگلی ملنے کے معاملے میں ڈی این اے رپورٹ آگئی ہے۔ ڈی این اے رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ انگلی فیکٹری میں کام کرنے والے اسسٹنٹ آپریٹر منیجراومکار پوٹے کی ہے۔

ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی، آئس کریم میں مینیجر کی انگلی تھی
ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی، آئس کریم میں مینیجر کی انگلی تھی (ETV BHARAT)

ممبئی: چند روز قبل ممبئی کے ملاڈ میں آن لائن آرڈر کی گئی آئس کریم میں انسانی انگلی کا ٹکڑا ملا تھا۔ ڈی این اے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ انگلی پونے کی ایک آئس کریم فیکٹری میں کام کرنے والے اسسٹنٹ آپریٹر مینیجر اومکار پوٹے کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس آنند بھوٹے نے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ میں یہ واضح ہو گیا ہیکہ آئس کریم میں ملنے والی انگلی اومکار پوٹے کی تھی۔

اومکار پوٹے پو نے میں فارچیون کمپنی میں اسسٹنٹ آپریٹر مینیجر ہیں۔ 11 مئی 2024 کو آئس کریم پیک کرتے ہوئے اومکار پوٹے کے دائیں ہاتھ کی ایک انگلی کٹ گئی اور پیکنگ کے دوران انگلی کا ایک ٹکڑا آئس کریم میں چلا گیا۔ پولیس نے ملازم کے ڈی این اے کے نمونے اور انگلی کے ٹکڑے کو جانچ کے لیے فرانزک لیب بھجوا دیا تھا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ممبئی پولیس نے فارچیون کمپنی کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ذمہ دار عملے کو گرفتار کیا جائے گا۔

اومکار پوٹے نے گزشتہ اپریل میں پونے کی فارچیون ڈیری فیکٹری میں بطور اسسٹنٹ آپریٹر منیجر ملازمت اختیار کی تھی۔ 11 مئی کی صبح پیکنگ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہوئے حادثے میں ان کی درمیانی انگلی کا اوپری حصہ کٹ گیا۔ اس واقعہ سے فیکٹری میں کہرام مچ گیا۔ فیکٹری کے کارکنوں نے اومکار کی زخمی انگلی کا علاج کیا۔ تاہم اس کی کٹی ہوئی انگلی کا ٹکڑا نہیں ملا۔

مزید پڑھیں:کالجز میں برقعہ پہننے کی اجازت نہیں، ممبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ - Hjab ban in Mumbai college

ایک ڈاکٹر نے 12 جون کو آئس کریم میں انگلی ملنے کے بعد ملاڈ پولیس سے شکایت کی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے یامو برانڈ کے خلاف اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اور انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے انگلی کو فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا تھا۔ فی الحال اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.