ETV Bharat / state

غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا - Honor Killing Case - HONOR KILLING CASE

KILLING IN THE NAME OF HONOR: ضلع مظفر نگر میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ باپ اپنی بیٹی کو عاشق سے بات کرنے کے لیے منع کیا کرتا تھا۔ بار بار منع کرنے کے باوجود بیٹی کی جانب سے عاشق سے بات کرنے پر باپ نے اس کو رنگوں ہاتھوں پکڑ لیا اور غصہ میں آپے سے باہر ہوکر اس کا قتل کردیا۔

Father kills daughter in the name of honour in Muzaffarnagar
غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 3:25 PM IST

غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا (ETV Bharat Urdu)

مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں جمعرات کی صبح عزت وغیرت کی خاطر باپ نے اپنی 18 سالہ بیٹی کو ہتھیار سے گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کیونکہ مقتول لڑکی منع کرنے کے باوجود اپنے دوست سے فون پر بات کیا کرتی تھی۔ باپ کے مطابق اس نے محبت کرنے کا گناہ کیا تھا۔ خونی واردات کو انجام دے کر ملزم باپ نے کیمرے پر اپنے گناہ کو قبول کر لیا۔ دراصل یہ واقعہ مظفر نگر ضلع کے کوتوالی نئی منڈی علاقہ کے گاؤں کوکرا میں پیش آیا۔ جہاں جمعرات کی صبح ایک باپ نے غیرت کی خاطر اپنی 18 سالہ بیٹی سہنوما کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ خون میں لت پت نعش گھر کے صحن میں چھوڑ کر ملزم باپ جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ والد کی اس ہولناک حرکت کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:

Honor Killing In Mathura غیرت کے نام پر قتل، پولیس نے والد کو گرفتار کیا

بعد ازاں قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش کا پنچ نامہ کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔ پولیس کے مطابق کوکرا کے رہنے والے شاہد کی 18 سالہ بیٹی سہنوما کا اسو پور کے ایک نوجوان کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے پیار چل رہا تھا۔ بیٹی اپنے عاشق سے اکثر موبائل پر بات کرنے سے باز نہیں آ رہی تھی۔ جس سے باپ ناراض ہو رہا تھا، بیٹی کو کئی بار سمجھانے کے بعد بھی جب لڑکی اپنے والد کی باتوں کو نظر انداز کر کے دوبارہ موبائل پر اپنے عاشق سے بات کر رہی تھی، تو اچانک باپ کی نظریں پڑ گئیں۔ جس کو دیکھ کر باپ کا خون جوش میں آ گیا اور پھر غصہ میں آکر شاہد نے غیرت وعزت کی خاطر اپنی بیٹی کو گھر میں رکھے تیز دھار ہتھیار سے گردن پر کئی وار کرکے قتل کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.