ETV Bharat / state

آنسو گیس کے شل برسارہے ڈرونس کو پتنگ سے نشانہ بنارہے ہیں کسان - ڈرونس پر پتنگ سے نشانہ

Farmers counter tear gas drones with kites at Shambhu border پولیس کی جانب سے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کےلئے ڈرون کے ذریعہ آنسوگیس کے شل چھوڑے جارہے ہیں جبکہ ان ڈرونس کو ناکارہ بنانے کےلئے کسان احتجاجی مقام پر پتنگیں اڑارہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 4:52 PM IST

حیدرآباد: ہریانہ پولیس بھارت کی پہلی پولیس بن گئی جس نے ڈرون کے ذریعہ آنسو گیس کے شل فائر کئے۔ ہریانہ پولیس نے پنجاب-ہریانہ سرحد پر شمبھو بیریئر پر احتجاج کرنے والے کسانوں پر ڈرون کے ذریعہ آنسو گیس کے شل برسائے۔ وہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ احتجاج کررہے کسانوں نے ایسے ڈرونس پر حملہ کردیا شروع کردیا ہے۔ جہاں ایک طرف ہریانہ حکومت احتجاج کو روکنے کےلئے ٹکنالوجی کا استعمال کررہی ہے وہیں کسان پولیس کے ڈرونس پر پتنگوں سے حملہ کررہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کےلئے ڈرون کے ذریعہ آنسوگیس کے شل چھوڑے جارہے ہیں جبکہ ان ڈرونس کو ناکارہ بنانے کےلئے کسان احتجاجی مقام پر پتنگیں اڑارہے ہیں۔ دراصل کسان ایم ایس پی اور دیگر زرعی اصلاحات کےلئے قانونی ضمانت کےلئے حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں دہلی چلو احتجاج کےلئے دہلی جانا چاہتے ہیں جبکہ سرحدی علاقہ میں پولیس نے پنجاب اور ہریانہ سے آرہے کسانوں کو روک دیا ہے۔ گذشتہ دو روز سے کسان پنجاب۔ہریانہ سرحد پر شمبھوبیریئر پر جمع ہے اور احتجاج کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.