اورنگ آباد: اس وقت ریاست مہاراشٹر میں درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے کی اطلاع ہے۔ کئی جگہوں پر پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اورنگ آباد کے ایک کسان نے ایک انوکھی پہل کی ہے۔ کسان رامیشور گاوانے نے کھیتوں میں پانی کی چوری کو روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگایا ہے۔
کسان رامیشور گاوانے نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ کاشتکاری کے لیے پانی کتنا ضروری ہے۔ کھیت کے پانی کی چوری اور جنگلی جانوروں سے پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لیے ہم نے کیمررہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فارم میں 360 ڈگری والا کیمرہ لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ میں خشک سالی جیسی صورت حال ہے۔ مہاراشٹر کے کئی حصوں میں لوگ طویل عرصے سے خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ڈیموں اور جھیلوں میں پانی نہیں ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو بڑے بحران کا سامنا ہے۔ اس سال بارشیں کم ہوئی ہیں، خشک سالی کی صورت حال بہت سنگین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مراٹھواڑہ میں خشک سالی مزید سنگین، لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کیمرے کا فائدہ یہ ہے کہ ڈیڑھ ایکڑ کی کھیت میں فصلوں کو چوری ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ مشکوک افراد پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں جنگلی جانوروں کے گھسنے سے بھی روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔