ETV Bharat / state

فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش، 33 لڑکیاں اور 40 مرد گرفتار - Fake call center busted - FAKE CALL CENTER BUSTED

نوئیڈاکے تھانہ سیکٹر 142 پولیس نے سیکٹر 90 میں واقع بھوٹانی الفاتھم میں چلنے والے فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے موقع سے 40 مردوں اور 33 خواتین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان نوئیڈا میں بیٹھ کر امریکی شہریوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔

فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش،33 لڑکیاں اور 40 مرد گرفتار
فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش،33 لڑکیاں اور 40 مرد گرفتار (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 1:05 PM IST

فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش،33 لڑکیاں اور 40 مرد گرفتار (etv bharat)

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا ضلع کے اے ڈی سی پی سنٹرل ہردیش کتھیریا نے بتایا کہ سیکٹر 90 کے بھوٹانی الفاتھم میں چل رہے فرضی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 73 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ موقع سے 73 کمپیوٹر سیٹ (ٹی ایف ٹی، سی پی یو، کی بورڈ، ماؤس، ہیڈ فون وغیرہ)، 14 موبائل، 03 راؤٹرز، 48 ہزار روپے نقد، 58 ورک پرنٹ آؤٹ (جعلی کال سینٹرز چلانے کا سامان) برآمد ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ اس دوران کال سینٹر کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اے ڈی سی پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان IVR کے ذریعے امریکی شہریوں کو کال کرنے کے لیے کمپیوٹر کو ٹیلی کالنگ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ ان کے سوشل سیکیورٹی نمبروں کا غلط استعمال کرکے انہیں دھوکہ دیا گیا اور گفٹ کارڈز اور کرپٹو کرنسیوں کے ذریعے ان سے رقم وصول کی جاتی تھی۔

اے ڈی سی پی نے کہا کہ ملزم کمپیوٹر میں موجود VICIdial سافٹ ویئر اور Xlight/eyebeam ڈائلر کا استعمال کرتے ہوئے کالز وصول کرتا تھا جو کال سینٹر کے مالک کے ذریعے کال لینڈ کرائی جاتی تھی ۔کالز موصول ہونے پر فلور پر موجود تمام لوگ یو ایس مارشل بن کر امریکی شہریوں کی کال وصول کرتے تھے، جنہیں سوشل سیکورٹی سے متعلق مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خوف دے کر گفٹ کارڈز اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقم حاصل کرنے کا جھانسہ دیا جاتا تھا۔

جرم کا طریقہ:

کال سینٹر میں کام کرنے والے ملزمان جعلی ٹیلی کالنگ کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کو کال کرتے تھے۔ کالز موصول ہونے پر ملزمان امریکی شہریوں کو دھوکہ دے کر ان کے سوشل سیکیورٹی نمبر حاصل کرتے ہیں۔ اس کے بعد ملزموں کی جانب سے ایک یونی ورسل اسکرپٹ استعمال کیا جاتا ہے جس کو یاد کر کے امریکی شہریوں کو دھوکہ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا میں بزرگ خاتون ڈاکٹر 5 دن تک ڈیجیٹل اریسٹ: سائبر کرمنل نے 1.30 کروڑ روپے ٹرانسفر کرائے

ملزمان نے یو ایس مارشلز اور یو ایس ٹریژری کی فرضی ای میل آئی ڈیز بنائی تھیں۔ جو امریکی شہریوں کو ان کے سوشل سیکیورٹی نمبروں کا غلط استعمال کرکے یہ کہہ کر دھوکہ دیتے تھے کہ ان کے نام غیر قانونی مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل ہوں گے اور ایف بی آئی ان کی تحقیقات کرکے انہیں گرفتار کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.