گلبرگہ: لوک سبھا انتخابات 2024 کے تعلق سے کرناٹک کے گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کے لیڈر مصطفیٰ بابا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ اس بار کے الیکشن سے ملک میں بدلاؤ ضرور آئے گا۔ مودی نے اپنے دس برسوں میں عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کر کے عوام کا بھروسہ کھویا ہے۔ ملک میں ترقیاتی کام کر نے کے بجائے ہندو مسلم کی نفرت کی سیاست کی گئی۔ اس لیے عوام اس بار کانگرس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
گلبرگہ شمال کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کے ساتھ خصوصی گفتگو
کانگریس پارٹی نے عوام کے لیے اپنے پانچ گارنٹی اسکیم کو عوام تک پہنچانے میں کام رہی ہے ۔جس سے میں عوام خوش ہیں ۔خاص کر کے کانگریس نے خواتین کے لیے سب سے زیادہ اسکیم جاری کی ہے ۔اس مرتبہ کرناٹک میں 20 سٹیوں ضرور آئیں گے۔ اور انھوں کرناٹک میں جنتادل سیکولر کے فرجل ریوننا کے تعلق کہا ۔ پنرو کا معاملہ جو پیش آیا ہے۔ جس سے سب سے بے شرمی کی بات ہے ۔اس حرکت سے دنیاں بھر میں کرناٹک کا نام خراب کیا گیا ہے ۔ساری دنیاں ان پر تھو ک رہی ہے ۔اس طرح کی حرکت کر نے والوں کو سخت سزا دینا ضروری ہے ۔ کرناٹک گلبرگہ حلقہ سب اہم منا جاتا ہے ۔کیوں گلبرگہ کانگر یس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ملکار کھر گے کا حلقہ ہے۔
اس بار کانگرس نے ان ہی کے داماد رادھا کرشنن ڈومنی جی کو امید وار بنا کر میدان میں اتارا ہے ۔یہاں عوام اس بار گلبرگہ حلقہ سے رادھا کرشنن ڈومنی کو اور بیدر سے ایشور کھنڈرے کے فرزند کو ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔اور انھوں عوام کہا کہ عوام صرف اپنا ایم پی کو چناہے ۔بلکہ وزیراعظم کو نہیں ۔اس مرتبہ کا 2024 کا لوک سبھا کا الیکشن ملک میں بدلاؤ لانے والا الیکشن ہے۔ بی جے پی پارٹی نے پچھلے مرتبہ یہاں پر ملکارجن کھرگے کو کئ سازش کر کے ذات پات کی نفرت پیدا کر کے ملکارجن کھرگے کو ہرایا گیا تھا۔ مگر یہاں یہاں پر پچھلے پانچ سالوں میں گلبرگہ میں کوئی ترقیاتی کام کو لیکر بی جے پی ایم پی امیش جادو نے نہیں کی۔
پچھلے پانچ برسوں میں یہ عوام کے بیچ غائب رہے۔ اب یہ مودی جی کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ یہاں پر ڈاکٹر ملکارجن کھرگے نے کئی ترقیاتی کام کیا ہے۔ اس بار کانگرس پارٹی نے ڈاکٹر ملکارجن کھرگے جی کے داماد رادھا کرشنن کو کانگرس پارٹی اپنا امیدوار بنا کر میدان میں اتارا ہے اس بار رادھا کرشنا کو یہاں سے کامیاب ہونگے ۔ بی جے پی حکومت نے ملک میں اپنے دس سالوں میں ملک کے عوام کے ساتھ جھوٹے واعدے کر کے ملک میں نفرت کی سیاست کرنے کا کامکیا ہے ۔ مودی نے ملک اچھے دن لانے کی بات کی تھی ۔مگر ملک بھر میں مہنگائی بڑھتی ہی جاری ہے۔
ملک میں کسان ، مزدور ، نوجوان پوری طرح سے پریشان ہیں۔ مودی کے سبب ملک میں امیر صرف امیر ہی ہوتے جارہے ہیں۔ غریب، غریب ہی رہ گئے ہیں۔ اس لیے ملک کے عوام اس بی جے پی حکومت کو ضرور سبق سکھائیں گے۔ گلبرگہ حلقہ کی بات کی جائے تو گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کے امیدوار رادھا کرشنن ڈومنی کی جیت پکی ہے۔ کیوں کہ گلبرگہ کی ترقی کے لیے ملکارجن کھرگے نے کئی ترقیاتی کام کیے ہیں۔ اس لیے گلبرگہ لوک سبھا انتخابات میں ان ہی کے داماد رادھا کرشنن ڈومنی کو کانگریس پارٹی نے اپنا امیدوار بناکر میدان میں اتارا ہے۔ اس لیے یہاں کے عوام کانگریس پارٹی کو ہی کامیاب کریں گے۔