گلبرگہ: ریاست کرناٹک میں 2024 لوک سبھا انتخابات ہورہے ہیں۔ اور ریاست کے مختلف اضلاع پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی ہے ۔ اور بھی دوسرے مرحلہ میں حیدرآباد کرناٹک حلقہ میں خاص کر گلبرگہ ،ب یدار میں بھی 7 مئی کو چناوں ہونے والا ہے۔ جس کو لیکر مختلف پارٹیوں میں چناوں پرچار جاری ہے ۔ اس موقع گلبرگہ جنوب کے رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کر تے ہوئے کہا ۔ اس مرتبہ کا 2024 کا لوک سبھا کا چناوں ملک میں بدلاؤ لانے والا چناوں ہے۔ بی جے پی حکومت نے ملک میں اپنے دس سالوں میں ملک کے عوام کے ساتھ چھوٹے واعدے کر کے ملک میں نفرت کی سیاست کرنے کا کامکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
عبدالمنان سیٹھ سے خصوصی گفتگو - Interview With Abdul Manan Seth
مودی نے ملک اچھے دن لانے کی بات کی تھی ۔مگر ملک بھر میں مہنگائی بڑھتی ہی جاری ہے ۔ملک میں کسان ،مزدور ،نوجوان پوری طرح سے پریشان ہیں ۔مودی نے ملک صرف امیر امیر ہی ہوتے جارہے ہیں ۔غریب ہی غریب رہے چوکے ہیں ۔اس لئے ملک کے عوام اس بی جے پی حکومت کو ضرور سبق سیکھائیں گئے ۔گلبرگہ حلقہ کی بات کی جائے تو گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کے امیدوار رادھا کرشنن ڈومنی کی چیت پکی ہے ۔ کیوں کہ گلبرگہ کی ترقی کے لئے ملکارجن کھرگے نے کی ترقیاتی کامکئے ہیں ۔اس لئے گلبرگہ لوک سبھا انتخابات میں ان ہی کے داماد رادھا کرشنن ڈومنی کو کانگریس پارٹی نے اپنا امیدوار بناکر میدان میں اتارا ہے ۔اس لئے یہاں کے عوام کانگریس پارٹی کو ہی کامیاب کریں گے۔