ETV Bharat / state

'مشاعرہ میں انسانیت و سیاست دونوں کی بات کی گئی' - ڈاکٹر ہلال بدایونی

Urdu literature and poetry ناظم مشاعرہ ڈاکٹر ہلال بدایونی نے کہا کہ مشاعرہ تہذیب سیکھنے کے لئے ایک درسگاہ و مدرسہ ہے مگر آج کہیں نہ کہیں خرابی ضرور پیدا ہوئی ہے۔

Urdu literature and poetry
Urdu literature and poetry
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 2:15 PM IST

Updated : Mar 7, 2024, 2:28 PM IST

Urdu literature and poetry

جونپور:- مشہور و معروف ناظم مشاعرہ و آرٹسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و صدر ہلال بدایونی ایک مشاعرے کے تعلق سے جونپور پہنچے تھے۔ جہاں ای ٹی وی بھارت اردو نے ہلال بدایونی سے اردو و مشاعرے کے گرتے ہوئے معیار کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ جہاں ناظم مشاعرہ ہلال بدایونی نے مشاعرے کے گرتے ہوئے معیار کے بارے میں افسوس ظاہر کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ناظرین کے لئے چند منتخب اشعار بھی پیش کیئے۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناظم مشاعرہ ڈاکٹر ہلال بدایونی نے کہا کہ مشاعرہ تہذیب سیکھنے کے لئے ایک درسگاہ و مدرسہ ہے۔ مگر آج کہیں نہ کہیں خرابی ضرور پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے حوالے سے کہا کہ اس کے فوائد و نقصان دونوں ہے اور کہا کہ اگر تربیت و تعلیم شعراء کے اندر ہوگی تو وہ اپنے بڑوں کا ادب و لحاظ ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشاعرہ نے ہمیشہ انسانیت کی بات کی ہے اور سیاست کی بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمانے کے لحاظ سے مشاعرہ اپڈیٹ ہوا ہے اب مشاعرے مہنگے بھی ہوئے ہیں اور جدید دور میں طور و طریقہ بھی تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ کہنا غلط ہوگا کہ مشاعرے کا استعمال سیاسی لوگ کرنے لگے ہیں۔ ہلال بدایونی نے کہا کہ آج بھی شعراء کو عوام کی بات کہنے کی آزادی ہے کیونکہ شاعر وہی کہلاتا ہے جو عوام و سماج کی پریشانیوں کو اپنی شاعری کا موضوع بناتا ہے۔ ہاں کبھی کبھی حکومت کی طرف سے شکنجے ضرور ہوتے ہیں۔

انہوں نے اپنی تنظیم آرٹسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سلسلے سے کہا کہ اس کے بنانے کا مقصد فنکاروں کے ویلفیئر کے لیے کام کرنا ہے، اس میں شعراء و ادباء، قوال،گلوگار جو بھی اپنے فنون لطیفہ سے وابستہ ہیں ان کے لیے ہم کچھ نہ کچھ کرتے ہیں اور جو کم فنڈ میں مشاعرہ منعقد کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ہم انہیں شعراء مہیا کراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حفیظ جونپوری ایک عظیم شاعر تھے: طفیل انصاری

ڈاکٹر ہلال نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے آج ضروری ہے کہ وہ تعلیم کا دامن پکڑیں، اردو اخبار و رسائل کو پڑھیں، اپنے معاشرے و کلچر کو پہچانتے ہوئے اردو زبان میں گفتگو کریں۔ انہوں نے شاعر بننے کے لیے ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ ایک شاعر بننے کے لئے تین چیزیں اہم ہیں مشق، مطالعہ، مشورہ۔ انہوں نے کہا کہ میری آنے والی کتاب 'دیوناگری میں گفتگو چاند سے' نوجوان شعراء کے لیے رہنمائی کرے گی۔

Last Updated : Mar 7, 2024, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.