لکھنو: اتر پردیش کے 10 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں اس سلسلے میں سماجوادی پارٹی اور بھارتی جنتا پارٹی کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں خاص طور سے ایودھیا ضلع کے ملکی پور اسمبلی نشست میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اب تک کے دو عوامی ریلی سے خطاب کیا ہے۔ وہیں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوں نے اپنے کارکنان کے ساتھ کئی اہم میٹنگز کی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی سے رکن پارلیمان اودھیش پرساد کے بیٹے اجیب کو ملکی پور اسمبلی نشست سے میدان میں اتارا جائے گا۔
اس حوالے سے اودھیش پرساد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کی مکمل تیاریاں جاری ہیں، ایودھیا کی عوام نے مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کو سرے سے خارج کر دیا ہے، اب سیاست نفرت پر نہیں ہوگی، محبت پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی یوگی ملکی پور دو بار جا چکے ہیں۔ انہیں دلی سے ملکی پور اسمبلی نشست کی ذمہ داری دی گئی ہے یہ ان کے قد کو چھوٹا کرتا ہے حالانکہ وہ پوری ریاست کے وزیراعلی ہیں، ان کو ایک نشست کی ذمہ داری دینا ان کے ساتھ نا انصافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ 10 اسمبلی نشست پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں وہاں سے سبھی مسلم، یادو افسران کو کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ووٹر لسٹ میں نام تبدیل کیا جا رہا ہے اور مسلم یادوں کے نام کاٹے جا رہے ہیں، لیکن ہم 2022 کے ووٹر لسٹ کو عدالت اور الیکشن کمیشن میں پیش کریں گے کہ 2022 کے اعتبار سے ہی وہ کر لسٹ تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کو کٹگرے میں کھڑا کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ایودھیا کے نام پر سیاست کرتے تھے ایودھیا کو بیچنے کا کام کرتے تھے لیکن اب پورا معاملہ ختم ہو گیا ہے، اب ایودھیا میں نفرت نہیں چلے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ملکی پور اسمبلی حلقہ میں ہم نے کئی ترقیاتی کام کرائے ہیں جس میں سے آئی ٹی آئی پالیٹکنک ڈگری کالج انٹر کالجز تعمیر کرانے کا کام کیا ہے لیکن بی جے پی نے اسے بند کرا دیا تھا تو پھر سے کامیابی ملی اور اسے چالو کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ'ملکی پور اسمبلی حلقہ میں کئی ہسپتال پی ایچ سی اور سی ایچ سی قائم کرایا جہاں پر لوگوں کو علاج کرانے کا موقع ملا، ہم نے ملکی پور اسمبلی حلقہ میں کام کیا ہے، ہمارے سینکڑوں رشتے دار عزیز و اقارب موجود ہیں پی ڈی اے کا ڈنکا بول رہا ہے وہاں کی عوام ہمارے ساتھ ہے یہ لڑائی اور اودھیش پرساد کی نہیں بلکہ ایودھیا کے عوام کی لڑائی ہے۔
وقف ترمیمی ایک پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی ایکٹ پیش کیا گیا تھا جس پر سماجوادی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے جم کر مخالفت کی اور یہی وجہ ہے کہ وہ جے پی سی میں چلا گیا ہے، جے پی سی رپورٹ دے گا اس کے بعد ہم لوگ اس کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترمیمی ایکٹ مسلم سماج کی اوقاف کی جائیداد کو قبضہ کرنے کے لیے منظور کرایا جا رہا تھا جو آئین کے خلاف ہے۔ اوھیش پرساد نے وزیر اعلی کے تقریر کا جواب دینے سے گریز کیا انہوں نے کہا انہوں نے معین علی جس پر جنسی زیادتی کا الزام ہے اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے منع کیا۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ملکی پور اسمبلی نشست کو تقریبا 60 ہزار ووٹ سے جیتیں گے اس کے ساتھ ہی وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ستائش بھی کی کہ وہ نجی طور پر ایک اچھے انسان ہیں لیکن بطور وزیر اعلی وہ کامیاب وزیراعلی نہیں ہیں، دلی کے لوگ ان کے سیاسی قد کو گرانا چاہتے ہیں اور یہ وجہ ہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد وزیراعلی کی کرسی بھی جا سکتی ہے اس حوالے سے بھی لوگ بات چیت کر رہے ہیں۔