ETV Bharat / state

سول سروسز میں کامیاب ہونے والے عاطف سے خصوصی بات چیت - Atif Waquar Ekram Ansari - ATIF WAQUAR EKRAM ANSARI

Atif Waquar Ekram Ansari who succeeded in civil services سول سروسز امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے عاطف وقار اکرام انصاری نے بتایا کہ وہ بچپن سے سول سروسز امتحانات میں کامیابی کےلئے خواب دیکھا کرتے تھے جبکہ ان کے والدین کی بھی یہی خواہش تھی۔

سول سروسز میں کامیاب ہونے والے عاطف سے خصوصی بات چیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 9:41 PM IST

سول سروسز میں کامیاب ہونے والے عاطف سے خصوصی بات چیت

دہلی: سول سروسز امتحانات میں کامیاب ہونا لاکھوں کروڑوں نوجوانوں کا خواب ہوتا ہے لیکن اس امتحان میں کامیابی اسی کو ملتی ہے جس جنون کی حد تک اسے پانے کا شوق ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک نام عاطف کا ہے جن کا تعلق ریاست جھارکھنڈ سے ہے۔ عاطف نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ ان سول سروسز میں کامیابی حاصل کرنے کا خواب انہیں بچپن سے ہی تھا ان کے والدین بھی چاہتے تھے کہ وہ بڑے ہو کر یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری کریں اور کامیابی حاصل کرکے والدین کا نام روشن کریں۔ آخر کار وہ وقت بھی آیا جب انہوں نے سول سروسز کا امتحان پاس کیا۔

عاطف نے بتایا کہ جب وہ گریجویشن کی تعلیم حاصل کر رہے تھے اس دوران ہی انہوں نے یو پی ایس سی کے امتحان کی تیاری شروع کر دی تھی اس دوران انہیں ملازمت کے مواقع بھی ملے لیکن انہوں نے جھارکھنڈ سے دہلی آکر یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری کرنے کو ہی ترجیح دی۔ عاطف نے بتایا کہ دہلی میں پہلے انہوں نے کرول باغ سے ایک برس یو پی ایس سی امتحانات کی کوچنگ لی تھی جس کے بعد سال 2021 میں انہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا اس دوران ان کا بی پی ایس سی امتحان میں بھی انتخاب ہوا لیکن وہ یہاں نہیں رکے اور مزید آگے بڑھتے رہے جس کے بعد انہوں نے یو پی ایس سی امتحانات میں بھی کامیابی حاصل کی۔

اپنی اس کامیابی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی کی تربیت کو کتنا اہم مانتے ہیں اس سوال کے جواب میں عاطف نے بتایا کہ جامعہ کی کوچنگ نے ان کی اس کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے میں یہاں گذشتہ تین برسوں سے تربیت حاصل کر رہا ہوں یہاں کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ تربیت کے دوران ہمیں ان کامیاب امیدواروں سے ملنے اور ان کے ساتھ تربیت حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے یو پی ایس سی امتحان پاس کر چکے ہیں یہ سہولت کسی اور کوچنگ اکیڈمی میں نہیں مل سکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.