بیدر (کرناٹک): ریاستی وزیر برائے جنگلات ایشور کھنڈرے نے بیدر میں جنگلات کے تربیتی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بیدر کو سر سبز اور شاداب بنانے کے لیے ہر ایک آدمی کو ایک پودا لگانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بہت سے واقعات رونما ہو رہے ہیں ماحولیاتی آلودگی سے کئی لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہم نے کورونا کے دوران ایک بڑی تباہی دیکھی ہے۔
انہوں نے ماحولیات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت ہمیں آکسیجن دیتے ہیں اور بدلے میں ہمارے ذریعے چھوڑی گئی کاربن ڈائی آکسائڈ لیتے ہیں۔ اس لیے ہم سب کو اس کی اہمیت سمجھنا چاہئے اور پہتر آب و ہوا کے لئے پودے لگانا چاہیے۔
اس موقع پر میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر رحیم خان، بسواکلیان کے ایم ایل اے شرانو سلاگار ، بیدر جنوب ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر ، ہمنا آباد ایم ایل اے ڈاکٹر سدالنگپا پاٹل، قانون ساز کونسل کے رکن بھیم راؤ پاٹل، بیدر میونسپل کونسل کے صدر محمد غوث ، بیدر شہری ترقیات صدر بسواراج جباشیٹی، بنگلورو کے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ برجیش کمار ڈکشٹ، بنگلورو کی ڈپٹی پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ سمیتا ، کالابوراگی چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ڈاکٹر سنیل پنوار، بیدر ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر شلپا شرما، بیدر ضلع پنچایت چیف ایگزیکیٹو آفیسر ، بیدر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ گنٹی، ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ بیدر سوشل فاریسٹ ڈویژن پاٹل، بیدر ریجنل ڈویژن کے ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ وناتھی ضلعی سطح کے مختلف محکموں کے افسران اور محکمہ جنگلات کے دیگر افسران و عملہ، مختلف اسکولوں اور کالجوں کے بچے موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں: