ETV Bharat / state

والد کے انتقال کے بعد بھی نہیں ہمت نہیں ہاری، داروغہ بن کر گھر اور علاقے کا نام روشن کیا - Muslim Police Officer

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 5:00 PM IST

اگر انسان ہمت کرے تو پھر کیا نہیں بس میں، ایک ایسی لڑکی جس نے والد کا سر سے سایہ اٹھ جانے کے باوجود بھی ہمت نہیں ہاری۔ اب پولیس سب انسپکٹر بنی ہے، محکمۂ اقلیتی فلاح کے ہاسٹل میں رہ کر نہا پروین نے اپنے حوصلوں کو اڑان دی ہے۔ وہ ہاسٹل میں ملنے والے وظیفے کی رقم سے تیاری کے لیے میٹریل خریدا کرتی تھیں۔

Even after the death of her father, she did not lose courage, now become a police officer
والد کے انتقال کے بعد بھی ہاری نہیں حوصلہ' اب بنی پولیس میں داروغہ (ETV Bharat Urdu)

گیا: ریاست بہار میں ضلع گیا کے بانکے بازار میں بلاک میں واقع چاند پور گاؤں کی نیہا پروین سب انسپکٹر بنی ہے۔ نیہا پروین نے بہار پولیس سروس کمیشن' بی پی ایس ایس سی' سے سب انسپکٹر عہدے کے لیے امتحان دیا تھا، جس میں اُنہوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ رزلٹ جاری ہو چکا ہے جس میں گیا ضلع کے کئی امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ لیکن ان میں نیہا پروین کی کامیابی میں محکمۂ اقلیتی فلاح کا بھی بڑا تعاون ہے۔ کیونکہ گیا شہر میں واقع محکمۂ اقلیتی فلاح کے ماتحت ' اقلیتی گرلز ہاسٹل' میں رہ کر نیہا پروین نے تعلیم حاصل کیا ہے اور یہیں ہاسٹل میں رہ کر اُنہوں نے گریجویشن سے لیکر پوسٹ گریجویٹ تک کی تعلیم حاصل کی ہیں۔ آج کلکٹریٹ میں واقع محکمۂ اقلیتی فلاح دفتر میں نیہا پروین کا والہانہ استقبال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

امتحان کے دوران والد کے سایہ سے محروم ہونے کے باوجود بھی وجیہہ عباس نے کامیابی کیسے حاصل کی؟ - even death could not stop her

ایک عرصہ قبل والد کا ہوگیا تھا انتقال

ضلع اسسٹنٹ ڈائریکٹر راہل کمار اور اقلیتی گرلز ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ و بلاک اقلیتی فلاح افسر انوجیہ نے نیہا پروین کو پودہ پیش کرتے ہوئے اور مٹھائی کھلا کر مبارک باد پیش کی۔ اس دوران نیہا نے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی میں اہل خانہ کے بعد محکمۂ اقلیتی فلاح کا بڑا تعاون ہے۔ سنہ 2021 میں والد غیاث الدین انصاری کا انتقال ہوگیا تھا، جب آپ زیر تعلیم ہوں اور والد کا سایہ سر سے اٹھ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو مشکلات کا سامنا ہوگا، ہو سکتا ہے آپ کی تعلیم کا سلسلہ بھی منقطع ہوجائے۔ نیہا نے بتایا کہ وہ بہنوں میں چھوٹی ہیں، ان کے علاوہ دو اور بہنیں ہیں۔ دونوں کی شادی ہوچکی ہے۔ ایک چھوٹا بھائی بھی ہے۔ والدہ باحیات ہیں تاہم وہ گھریلو خاتون ہیں۔ شہر میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج سے اُنہوں نے تعلیم حاصل کرتے ہوئے گریجویشن کیا، جب کہ پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم ایگنو سے حاصل کی۔

نوکری کی تھی ضرورت
نیہا پروین نے کہا کہ انہیں پولیس میں ہی ملازمت کرنی ہے ایسی کوئی سوچ نہیں تھی، بلکہ خود مختار ہونا تھا۔ کیونکہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ خاندان کے لیے بھی نوکری کی ضرورت تھی۔ خود کے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے یعنی کہ ان کی تیاری اور ارادہ ایک ہی تھا کہ سرکاری ملازمت میں کسی عہدے پر فائز ہونا ہے، دوسرے محکمہ کے لیے کئی امتحان پہلے بھی دیا لیکن کامیابی نہیں ملی، لیکن اس بار اُنہوں نے محنت کی اور کامیابی ملی۔ اقلیتی گرلز ہاسٹل نے اچھی سہولت فراہم کر پڑھنے اور تیاری کرنے کا موقع دیا۔ آگے بی پی ایس سی اور یو پی ایس سی کے امتحان کی بھی تیاری کرنی ہے، ایسا نہیں ہے کہ پولیس کی ملازمت خراب ہے بلکہ ایمانداری اور محنت سے کام کیا جائے تو اس میں بھی بھلائی ہے۔ دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ اُنہیں پہلے نوکری کی ضرورت تھی چاہے وہ کوئی بھی ملازمت ہو۔ کیونکہ اُنہیں خود انحصاری کی طرف بڑھنا ہے۔

گھر میں نہیں اقلیتی ہاسٹل میں کی تیاری
اُنہوں نے کہا کہ گھر کے بنسبت اُنہیں اقلیتی گرلز ہاسٹل میں تیاری کرنا آسان تھا۔ کیونکہ یہاں کا ماحول اچھا تھا، گھر میں پڑھائی سکون سے نہیں ہوسکتی تھی۔ محکمۂ اقلیتی فلاح خاص کر گیا اقلیتی فلاح دفتر کی جانب سے تمام سہولتوں کا خیال رکھا گیا۔ کھانا بھی اچھے سے ملا۔ جس کے نتیجے میں صحت اچھی رہی، ہاسٹل میں ملنے والے وظیفہ کی رقم سے بڑی مدد ملی۔ کیونکہ جو پیسے ملتے تھے اس سے وہ کتاب اور تیاری میٹریل خرید لیتی تھیں، اُنہوں نے کہا کہ وہ اس لیے اپنی کامیابی میں محکمۂ اقلیتی فلاح کا تعاون مان رہی ہیں کیونکہ فروری 2024 میں ہی ان کا کورس ختم ہوگیا تھا۔ کورس مکمل ہونے کے بعد ہاسٹل میں رہنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن پڑھائی کے لیے ضلع اقلیتی بہبود افسر راہل کمار نے ہاسٹل میں رہنے کی اجازت دی۔ اُنہوں نے اپنی تیاریوں کے دوران کے تجربات محنت اور پریشانیوں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ لڑکیاں اپنے اچھے مستقبل کے لیے اقلیتی فلاح ہاسٹل میں رہ کر تیاری کر سکتی ہیں۔ کیونکہ یہاں پڑھائی کا بہت اچھا ماحول ہے۔

ہاسٹل کو حج بھون آن لائن کلاس سے جوڑا جائے
نیہا نے بتایا کہ گیا کے ہاسٹل میں رہ کر اس نے پٹنہ کی ایک نجی کوچنگ سینٹر سے آن لائن کلاس کیا، امتحان میں کامیابی کے بعد اس نے گیا گاندھی میدان میں فزیکل' دوڑ ہائی جمپ اور لانگ جمپ ' وغیرہ کی تربیت لی اور تیاری کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ان سب کے لیے ہاسٹل سے بڑی مدد ملی، لیکن بس ایک کمی ہے۔ ہاسٹل کو حج بھون کی کلاس سے آن لائن جوڑا جائے، تاکہ یہاں رہنے والی طالبات بھی اچھی تیاری کرسکیں، اقلیتی محکمہ کی طرف سے اچھا کام ہورہا ہے۔

واضح ہو کہ شہر گیا میں واقع شانتی باغ سیوا نگر میں شہید عبدالحمید بوائز اینڈ گرلس ہاسٹل ہے۔ دونوں ہاسٹل ایک ہی جگہ پر واقع ہیں تاہم وہ علیحدہ ہیں۔ گرلس ہاسٹل 100 بیڈ پر مشتمل ہاسٹل ہے۔ یہاں لائبریری میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے اہم کتاب، رسالہ وغیرہ کے ساتھ کمپیوٹر وغیرہ ہیں۔ جن سے تیاری کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اکثر وبیشتر اچھے استاد اور ٹرینروں کے ذریعے امتحانات کی تیاری کرنے کی باریکیوں کی جانکاری دینے کے ساتھ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.