ETV Bharat / state

’خواتین امپاورمنٹ کا سماج پر اثر‘ کے موضوع پر تقریری مقابلہ - Impact of Women Empowerment - IMPACT OF WOMEN EMPOWERMENT

بھاگلپور میں واقع سندروتی مہیلا کالج کے 75ویں یوم تاسیس کے موقعے پر مختلف طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے یہاں پرایک تقریری مقابلہ بھی ہوا جس میں اسکول طلبأ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

خواتین امپاورمنٹ کا سماج پر اثر
خواتین امپاورمنٹ کا سماج پر اثر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 5:14 PM IST

بھاگلپور (بہار): ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع سندروتی مہیلا کالج کے 75ویں یوم تاسیس کے موقعے پر مختلف طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسی کڑی میں بدھ کو تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طلبأ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

خواتین امپاورمنٹ کا سماج پر اثر (ETV Bharat)

"خواتین کو با اختیار بنانے کا ہندوستانی سماج پر اثر" کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس تقریری مقابلے میں بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی اور اپنے تقریری مہارت کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں مختلف کلاسز کی طالبات نے نمائندگی کرتے ہوئے خوبصورت لب و لہجہ میں تقاریر کیں اور اساتذہ، حاضرین اور طلبہ سے داد تحسین وصول کیں۔

خواتین امپاورمنٹ کا سماج پر اثر
خواتین امپاورمنٹ کا سماج پر اثر (ETV Bharat)

اس موقع پر کچھ طالبات نے موضوع سے متعلق دلائل کے ساتھ اپنی باتیں رکھیں اور سوالات کرنے والوں کا دلائل کے ساتھ جواب دیا۔ زیادہ تر طالبات نے اپنی تقاریر انگریزی زبان میں کی، حالانکہ یہاں زبان کی کوئی قید نہیں تھی۔ اس موقع پر پروگرام میں شرکت کرنے والی طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں میں شرکت سے یقینی انہیں مدد ملتی ہے۔

بھاگلپور کے تلکا مانجھی یونیورسٹی کے تحت چلنے والا سندروتی مہیلا کالج شہر کا ایک با وقار ادارہ ہے اور اور یوم آزادی پر اپنا 75واں یوم تاسیس منا رہا ہے، اسی کے تحت مختلف طرح کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور آج ہونے والا یہ تقریری مقابلہ بھی اسی کی ایک کڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.