ETV Bharat / state

آوارہ بیل کے حملے میں ایک بزرگ کی موت - Stray bull hits old man

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 1:43 PM IST

رائے بریلی میں آوارہ بیل نے ایک عمر رسیدہ شخص پر حملہ کر کے مار ڈالا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

رائے بریلی میں آوارہ بیل کےحملے میں ایک بزرگ کی موت
رائے بریلی میں آوارہ بیل کےحملے میں ایک بزرگ کی موت (Etv Bharat)

رائے بریلی: اترپردیش کے رائے بریلی میں آوارہ جانوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد لوگوں کے لیے باعث تشویش بنتی جارہی ہے اور لوگوں کی جان کے لیے خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں بلاک اور تحصیل سطح پر گائے کی پناہ گاہیں تعمیر کی ہیں، لیکن پھر بھی آوارہ جانور کبھی سڑکوں پر بیٹھے اور کبھی گھومتے نظر آتے ہیں۔ اس کے باوجود ذمہ داروں نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے آوارہ جانوروں کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں۔ ایسا ہی ایک تازہ معاملہ رائے بریلی میں پیش آیا ہے۔

مہاراج گنج تھانہ علاقہ کے بھیکھا گاؤں میں ایک بوڑھا آدمی بازار جا رہا تھا۔ اس دوران اچانک ایک آوارہ بیل بوڑھے کی طرف دوڑتا ہوا آیا اور حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ بیل کے حملے سے معمر شخص شدید زخمی ہو گیا آوارہ بیل کے خوف سے موقعے پر افراتفری کا ماحول رہا۔ کسی طرح وہاں موجود لوگوں نے بیل کو بھگا دیا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے عمر رسیدہ شخص کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن اس کی موت ہو گئی۔

ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹر سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ مہاراج گنج کے رہنے والے 67 سالہ لال یادو کو تشویشناک حالت میں یہاں لایا گیا تھا اور جب ان کا معائنہ کیا گیا تو وہ مردہ پایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس پر بازار میں ایک بیل نے حملہ کیا۔ متوفی کی لاش مردہ خانہ میں رکھوا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:مویشی چوری کے الزام میں دو افراد ہجومی تشدد کے شکار

آوارہ جانوروں کو پکڑ کر کاؤ شیڈ یا جنگل میں چھوڑنا میونسپل کونسل کی ذمہ داری ہے لیکن میونسپل کونسل کی عدم توجہی کے باعث شہر میں آوارہ جانوروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ سب غفلت کا نتیجہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.