ETV Bharat / state

گیا: پرامن ماحول میں عقیدت واحترام کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی - Eid prayers in Gaya - EID PRAYERS IN GAYA

عید الفطر کے موقعے پر بہار کے ضلع گیا اور اس کے قرب و جوار میں روایتی جوش وخروش کے ساتھ نماز دوگانہ ادا کی گئی۔ صبح 7 بجے سے گیا ضلع میں عید الفطر کی نماز پڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا اور سب سے آخر میں کربلا عید گاہ میں 10 بجے نماز ادا کی گئی۔

گیا: پرامن ماحول میں عقیدت واحترام کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 11, 2024, 1:23 PM IST

گیا میں نماز دوگانہ کی ادائیگی

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں عید الفطر کی نماز عقیدت و احترام کے ساتھ پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔ اس موقعے پر عالم اسلام بالخصوص مسلمان ہند کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے ساتھ ملک کی خوشحالی، ترقی، خیر سگالی، امن و امان اور قومی یکجہتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ بچے بوڑھے جوان سب عید کی خوشیوں میں سرشار نظر آئے۔
شہر کی سبھی مساجد و عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز پڑھنے والوں کی خاصی تعداد نظر آ رہی ہے۔ سبھی جگہوں پر علماء کرام کے ذریعے خطاب میں عید کی اہمیت اور اس کی فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے اسے اللہ کی جانب سے روزے داروں کا انعام بتایا۔ نماز کے بعد عید کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوا۔

اس موقعے پر کٹھوکر تالاب مسجد کے امام نے کہا کہ آج عید کا دن ہے۔ یہی دعا ہے کہ ملک سے نفرتوں کا خاتمہ ہو، امن بھائی چارہ، اخلاق، محبت، قائم رہے۔ عید روزوں کا انعام ہے۔ ہمیں روزوں نے کئی پیغام دیا ہے۔ اس پیغام کو اپنائیں۔ ہمارے اندر کی برائیاں روزے میں ختم ہو گئی تھیں۔ آج عید کا پیغام دیں کہ بھائی کو جو بھائی سے لڑانے کی جو سازش ہے وہ ختم ہو۔

اس دوران وارڈ کونسلر نیر احمد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امان قائم رہے اور ہم سب مل کر رہیں، یہی ہمارا پیغام ہے۔ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں سبھی مذہب کے لوگ مل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے تہور کو پوری عقیدت اور خوشیوں کے ساتھ مناتے ہیں۔ ایسی محبت، بھائی چارہ اور لگاؤ کہیں نہیں ملے گا۔

وہیں عید کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی حفاظت کے انتظامات پختہ تھے۔ گاندھی میدان میں اعلی افسران بھی مبارک باد دینے پہنچے تھے۔ یہاں بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی تعیناتی تھی اور اس کے علاوہ ضلع کے سبھی مساجد میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں عید کا جشن: لوگوں نے نماز دوگانہ ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.