ETV Bharat / state

اردو کی بقا کے لئے جنگی سطح پر کام کرنے کی ضرورت

Awareness Programme In Yadgir ضلع یادگیر میں نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس کی جانب سے تعلیمی بیداری تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ بیداری پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے گلبرگہ مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئرمین حیدر علی باغبان نے کہا کہ ہم سبھوں کو مادری زبان اردو کی ترقی کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس میں ہی ہماری بہتری ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 5:38 PM IST

اردو کی بقا کے لئے جنگی سطح پر کام کرنے کی ضرورت
اردو کی بقا کے لئے جنگی سطح پر کام کرنے کی ضرورت
اردو کی بقا کے لئے جنگی سطح پر کام کرنے کی ضرورت

یادگیر :ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں منعقدہ تعلیمی بیداری پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے گلبرگہ مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئرمین حیدر علی باغبان نے کہا کہ کسی بھی قومی کی ترقی کی ضمانت اس کی مادری زبان ہے۔جس قوم نے اپنی مادر زبان سے منہ موڑ لی اس کی تباہی و بربادی یقینی ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنی مادری زبان کی بقا کے لئے جدوجہد نہیں بلکہ جنگی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اردو زبان کی ترقی مسلم معاشرے کی ترقی کی ضمانت ہے ۔ہمیں اس بات کا پورا خیال رکھنا چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ اردو زبان ہندوستانی زبان ہے لیکن اس زبان کو مسلمانوں کی زبان قرار دیا گیا۔اس کے خلاف سازش کی گئی ۔باوجود اس کے کہ یہ ایک ہندوستانی زبان ہے. انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مادری زبان اردو ہے لیکن یہ بات نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ہم اپنی زبان سے منہ موڑ لیا ہے۔ ہم اپنے بچوں کو مادری زبان اردو سکھانا معیوب سمجھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زکٰوۃ سینٹر کے ذریعہ بہت سے لوگ بنے خود کفیل

گلبرگہ مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئرمین حیدر علی باغبان کا کہنا ہے کہ اردو زبان کے زوال کی یہ اصل وجہ ہے۔جب تک ہم اپنی مادری زبان کا تحفظ نہیں کریں گے اس کی فروغ کی باتیں کرنا بے معنی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.