ETV Bharat / state

الکیمسٹ گھوٹالہ: ای ڈی نے ریاستی وزیر اروپ بسواس کو طلب کیا - الکیمسٹ گھوٹالہ

ED Summons Aroop Biswas مکل رائے کے بعد ای ڈی نے اس مرتبہ کیمیسٹ گھوٹالہ میں ریاستی وزیر اروپ بسواس کو طلب کیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق اس معاملے میں تقریباً 1900 کروڑ روپے کے مالیاتی دھوکہ دہی کے الزامات سامنے آئے ہیں ۔

الکیمسٹ گھوٹالہ: ای ڈی نے ریاستی وزیر اروپ بسواس کو طلب کیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 28, 2024, 8:09 PM IST

کولکاتا: اروپ بسواس کو ترنمول کانگریس کے خزانچی کے طور پر طلب کیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر نے پیش ہونے کیلئے وقت مانگا ہے۔ ای ڈی کے ایک ذارئع نے دعوی کیا کہ ان کی درخواست پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے کرشنا نگر نارتھ کے ممبر اسمبلی مکل رائے کو ای ڈی نے دہلی میں طلب کیا تھا۔ لیکن وہ بیماری کی وجہ سے دہلی نہیں جا سکے۔ اہل خانہ کی درخواست کے بعد ای ڈی کے افسران نے پیر کو مکل کے کنچراپارہ میں واقع مکان پر جاکر ان سے پوچھ تاچھ کی۔ اتفاق سے اروپ کو اس کے بعد طلب کیا گیا۔

تاہم ای ڈی ذرائع کے مطابق اروپ کو وزیر کے طور پر نہیں بلکہ ترنمول کے خزانچی کے طور پر طلب کیا گیا ہے۔ یہ سمن ترنمول اکاؤنٹ کی معلومات کی تصدیق کے لیے ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اروپ سے 2014 کی انتخابی مہم کے دوران مالی لین دین کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے۔ اروپ اس معاملے پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق انہوں نے پارٹی کے بیان سے ای ڈی کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے اروپ کے سمن پر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی لوک سبھا انتخابات سے پہلے مرکزی تفتیشی ایجنسی کو سیاسی طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اس معاملے میں متھن چکرورتی سے پوچھ تاچھ کیوں نہیں ہورہی ہےؤ بی جے پی کے ترجمان شیامک بھٹاچاریہ نے ترنمول کانگریس الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ’’قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنے دیا جانا چاہیے۔ اگر ان کا کوئی بیان ہے تو وہ عدالت میں جا سکتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے سابق راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کے ڈی سنگھ پہلے ہی کیمیسٹ میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق ان کی کمپنی الکیمسٹ انفرا ریئلٹی تھی۔ اس کمپنی کے خلاف غیر قانونی طور پر سرمایہ لینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے 2016 میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں ٹریفک اور سڑکیں خستہ حالی کا شکار: ابوعاصم اعظمی

یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کمپنی نے SEBI کی اجازت کے بغیر سرمایہ کاروں سے19,16کروڑ روپے نکالے تھے۔ 2019 میں، ای ڈی نے کے ڈی سنگھ ریزورٹ، چندی گڑھ شو روم، ہریانہ میں پنچکولہ کی جائیداد، بینک اکاؤنٹ اور 2019 میں 238 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کیا تھا۔اس واقعہ کے 15-16 ماہ بعد، ED نے 2021 میں ریاست میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل کے ڈی سنگھ کو گرفتار کیاتھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.