ETV Bharat / state

ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ کی جائیدادیں ضبط - معذوروں کو مصنوعی اعضاء کی تقسیم

Dr Zakir Hussain Memorial Trust انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے معذوروں کو مصنوعی اعضاء کی تقسیم کی بدعنوانی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ کی جائیدادیں ضبط کر لی گئیں ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 7:04 AM IST

Updated : Mar 5, 2024, 10:55 AM IST

لکھنؤ: معذوروں کو مصنوعی اعضاء تقسیم کرنے کے گھوٹالے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی نے ٹرسٹ کی 15 جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ جو جائیدادیں قرق کی گئی ہیں ان کی قیمت 29.51 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ چار بینک کھاتوں کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔

لوئیس خورشید ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں۔ لوئیس خورشید سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی اہلیہ ہیں۔ ای ڈی اس گھوٹالے کی جانچ کر رہی تھی۔ حال ہی میں تحقیقات کے دوران لوئیس خورشید کا نام سامنے آیا تھا۔ اسی معاملے میں ای ڈی نے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کو ضبط کر لیا ہے۔

سال 2009-10 میں مرکزی حکومت نے معذور افراد میں مصنوعی اعضاء اور آلات تقسیم کرنے کے لیے سلمان خورشید کی اہلیہ لوئیس خورشید کے ٹرسٹ ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل کو تقریباً 71 لاکھ روپے کی سبسڈی دی تھی۔ سبسڈی کی اس رقم میں دھوکہ دہی کے خلاف بریلی، شاہجہاں پور، بلند شہر سمیت کئی اضلاع میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ جس میں ٹرسٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر لوئیس خورشید اور سیکرٹری محمد اطہر فاروقی کو نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سلمان خورشید کی اہلیہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

فرخ آباد میں سلمان خورشید کی اہلیہ لوئس خورشید کی ضمانت ضبط

ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ نے 17 اضلاع میں کیمپ لگا کر معذور افراد کو مصنوعی اعضاء اور آلات فراہم کرنے تھے لیکن ٹرسٹ پر کئی اضلاع کے محکمانہ افسران کی جعلی مہریں اور دستخط بنا کر سبسڈی کی رقم میں غبن کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پولیس میں درج کردہ ایف آئی آر کی بنیاد پر ٹرسٹ اور اس کے عہدیداروں کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ بھی درج کیا تھا۔ گزشتہ فروری میں ای ڈی نے لوئیس کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 5, 2024, 10:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.