اورنگ آباد: مراٹھواڑہ کے کُچھ اضلاع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جن میں پربھنی، ہنگولی، بیڑ، ناندیڑ، جالنہ اور اورنگ آباد ضلع کے کچھ علاقے شامل ہیں۔ صبح سات بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کرتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واضح ہے کہ ہنگولی میں تقریباً 7:14 منٹ پر زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کا مرکز اکھاڑہ بالاپور بتایا جاتا ہے، اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 بتائی گئی ہے۔
EQ of M: 4.5, On: 10/07/2024 07:14:53 IST, Lat: 19.43 N, Long: 77.32 E, Depth: 10 Km, Location: Hingoli, Maharashtra.
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) July 10, 2024
For more information Download the BhooKamp App https://t.co/5gCOtjdtw0 @DrJitendraSingh @Ravi_MoES @Dr_Mishra1966 @ndmaindia @Indiametdept pic.twitter.com/JBmMo2Ip3j
ہنگولی اور ناندیڑ، ایوت محل، واشم، پربھنی اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اچانک زمین ہلنے سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ ڈر کر کھلے میدانوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔ فی الحال اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن زمین ہلنے کی وجہ سے قریبی اضلاع کے لوگوں میں بھی ڈر کا ماحول بنا ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے ساتھ ہی زمین میں سے زوردار آواز بھی لوگوں کو سنائی دی۔ ساتھ ہی کئی لوگوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2008 میں ناندیڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، اس کے بعد سے ہی مراٹھواڑہ کے کچھ حصوں میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے تھے۔ لوگوں نے کئی مرتبہ سرکاری انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی، لیکن انتظامیہ نے اِس بات کو نظر انداز کر دیا، لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اب اتنے بڑے پیمانے پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تو حکومت احتیاطی تدابیر اختیار کرے تاکہ آنے والے وقت میں اس طرح کے زلزلے کے جھٹکے سے لوگوں کو محفوظ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: