ETV Bharat / state

کروڑوں کی منشیات ضبط، چار نائجیرین گرفتار - Drugs worth 200 crores seized - DRUGS WORTH 200 CRORES SEIZED

four Nigerians arrested In Noida گریٹر نوئیڈا کی پولیس نے غیر قانونی طریقے سے منشیات تیارکرنے کے کارخانے کا پردہ فاش کیا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں چار نائیجریا کے شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔چھاپہ ماری کے دوران 200کروڑ کی منشیات پکڑی گئی۔

نشہ پر شکنجہ ،200کروڑ کی منشیات پکڑی گئی ،چار نائجیرین گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 1:45 PM IST

نشہ پر شکنجہ ،200کروڑ کی منشیات پکڑی گئی ،چار نائجیرین گرفتار

گریٹر نوئیڈا:ریاست اتر پردیش گریٹر نوئیڈا کی پولیس نے انتخابات سے قبل ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔دادری میں پولیس نے منشیات کی ایک فیکٹری پکڑی ہے۔ پولیس نے چار غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ ضبط شدہ منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 200 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے کرائے کے مکان سے 25 کلو گرام Methylenedioxyphenethylamine (MDMA) منشیات برآمد ہوئی ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے ڈی سی پی سعد میاں خان نے بتایا کہ گریٹر نوئیڈا میں رہنے والے چار نائیجیرین شہریوں کو ان کے کرائے کے مکان سے تقریباً 25 کلو گرام میتھیلینیڈیوکسی فینیتھیلامین (MDMA) منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی سی پی سعد میاں خان نے بتایا کہ اس کی اطلاعات مسلسل مل رہی تھیں۔انہیں قابو میں کرنے کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں ۔انہوں نے بتایا کہ یہاں سے منشیات بیرونی ممالک کو سپلائی بھی کی جاتی تھی۔ دادری پولیس اسٹیشن اور ایکوٹیک فرسٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ یہ کارروائی ریاست میں چل رہے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت کی گئی ہے۔

گرفتار کیے گئے چاروں غیر ملکیوں کا تعلق نائجیریا سے ہے۔ ایک کے پاس ویزا ہے جو کچھ دن پہلے آیا ہے۔ باقی تینوں کے پاس ویزا نہیں ہے۔ پکڑی گئی منشیات ایم ڈی ایم اے ہیں۔ مقدار 25 کلو بتائی جاتی ہے۔اس سے پہلے بھی دو بار اس علاقے میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی جا چکی ہے۔ ایک کیس میں 140 کلو منشیات پکڑی گئی اور دوسرے کیس میں تقریباً 36 کلو منشیات پکڑی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:احمد آباد کے اساروا علاقہ میں دیوار گرنے سے دو افراد ہلاک - Wall Collapsed in Ahmedabad

یہ لوگ نائیجیریا کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر بھی منشیات سپلائی کرتے ہیں۔ یہ لوگ گروگرام، دہلی-این سی آر نوئیڈا وغیرہ میں ہونے والی ریو پارٹیوں میں بھی منشیات سپلائی کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.