ETV Bharat / state

انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کوراشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ نے پدم شری کے اعزازسے نوازا - Dr Zaheer Qazi - DR ZAHEER QAZI

ڈاکٹر ظہیر قاضی کوادب اور تعلیم کے زمرے میں چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا۔ مہاراشٹر کی 10 اہم شخصیات میں ڈاکٹر ظہیر قاضی بھی شامل ہیں جو کہ 14 برس سے انجمن اسلام کے صدر کی حیثیت اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Dr Zaheer Qazi
Dr Zaheer Qazi
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 23, 2024, 10:10 AM IST

ممبئی: بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی شہر کے مشہور و معروف تعلیمی، سماجی اور ثقافتی ادارہ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج یہاں راشٹرپتی بھون کے اشوکا ہال میں پدم شری کے اعزازسے نوازا۔

ڈاکٹر ظہیر قاضی کو تالیوں کی گونج میں اس خاص اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ظہیر قاضی کے اہل خانہ بھی اشوکا ہال میں حاضر رہے۔ ڈاکٹر ظہیر قاضی کو گزشتہ 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم شری کے اعزاز کے لیے نامزد کیا تھا۔

مہاراشٹر کی 10 اہم شخصیات میں ڈاکٹر ظہیر قاضی بھی شامل ہیں جو کہ 14 برس سے انجمن اسلام کے صدر کی حیثیت سے سرگرم ہیں اور اس دور میں ان کی دور اندیش قیادت کے اثرات نظر آتے ہیں وہ 40 برس سے تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں، اس سال ادارہ انجمن اسلامیہ اپنے قیام کے 150 سال مکمل کر رہا ہے۔

ممبئی میں مقیم ماہر تعلیم اور ایک مشہور ریڈیولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر قاضی پونڈاگوا میں پیدا ہوئے اور یہیں پر آپ نے پرورش پائی۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر حکومت ہند نے ادب اور تعلیم کے زمرے میں چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری کے لیے ان کے نام کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.