ETV Bharat / state

میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا وطالبات نیٹ کا فارم پر کریں - گیا ضلع

Dr Shamshad Reactionطب کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء و طالبات نیٹ کا امتحان دیں، فارم پر کیا جارہا ہے، جن طلباء و طالبات کے بائیو سبجیکٹ میں اچھی صلاحیت ہے وہ ضرور نیٹ کا فارم بھریں.اگر وہ اس میں 150 سے 175 تک نمبر حاصل کر لیتے ہیں تو انکا داخلہ یونانی میڈیکل کالجوں میں ہوسکتا ہے۔ بی یو ایم ایس کو بھی ایم بی بی ایس کے برابری کا درجہ حکومت نے دیا ہے صرف معمولی فرق ہوتاہے

میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا وطالبات نیٹ کا فارم پر کریں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 5:05 PM IST

میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا وطالبات نیٹ کا فارم پر کریں

گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع میں ڈاکٹر بننے کا ارادہ رکھنے والے طلباء و طالبات کے درمیان بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ خاص کر اُنکے درمیان جو بارہویں سائنس سے کررہے ہیں یا کر چکے ہیں اور انکی صلاحیت بائیو میں اچھی ہے لیکن ان طلباء نے نیٹ امتحان کی تیاری کسی کوچنگ سے نہیں کی جسکی وجہ سے وہ احساس کمتری کا شکار ہوگئے ہیں کہ وہ امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

ایسے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی گیا ضلع میں واقع نظامیہ یونانی میڈیکل کالج و ہسپتال منتظمہ کررہا ہے۔ طلباء و طالبات کو پہلے نیٹ کا فارم بھرنے کو بیدار کیا جارہا ہے اور اُنہیں بتایا جارہاہے کہ آپ مایوسی کے شکار نہیں ہوں بلکہ پہلے مرحلے کی تیاری میں فارم بھریں اور اسکے بعد آگے کی تیاری کریں۔

نظامیہ یونانی میڈیکل کالج بھی ان کی تیاریوں میں مدد کرے گا۔ نظامیہ یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شمشاد نے بتایا کہ نیٹ کا فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ہے۔ دس مارچ تک فارم پر کیے جائیں گے ، امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو انکے رینک اور نمبر کے مطابق کالج الاٹ ہوتے ہیں ، اس سے پہلے کونسلنگ ہوتی ہے۔ بی سی اے سی میں رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان ہوگا اور اسکے بعد آن لائن فارم بھرے جاتے ہیں۔

یونانی بھی ہے بہتر

ڈاکٹر کی تعلیم کے لیے اگر ایم بی بی ایس ملتاہےتو وہ ایلو پیتھ کی تعلیم حاصل کریں گے۔ جبکہ بی یو ایم ایس جنہیں ملتا ہے اُنہیں آیوروید، ہومیو پیتھ اور طب یونانی سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ لیکن اس میں بھی نمبر کا معاملہ ہوتا ہے۔ یونانی میں پسماندہ طلبا جنکے 150 نمبر ہونگے انکا یونانی میں داخلہ ہوجاتا ہے جبکہ جنرل کے لیے 175 نمبر ہونا چاہئے۔

ڈاکٹر شمشاد نے کہا کہ طلباء و طالبات کے درمیان یہی چیزیں واضح کرنی ہے کہ وہ مایوس نہیں ہونگے اُنکے نمبر کم آئیں گے، اگر وہ 150 نمبر لے آتے ہیں تو اُنھیں یونانی میڈیکل کالج میں داخلہ ہو جائے گا، وہ ایم بی بی ایس کے انتظار میں نہیں رہیں،بلکہ بی یو ایم ایس ملتا ہے تو یونانی ، ہومیو میں داخلہ لے لیں، اب تو حکومت نے بھی آیوش کے ڈاکٹروں کو ایم بی بی ایس کے برابری کا درجہ دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:درون پودہ بلڈ شوگرکنٹرول کرنے میں مفید، تحقیق

ڈاکٹر شمشاد نے بتایا کہ مسلم طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ کالج اور کوچنگ سینٹر کے ذریعے اس میں مدد لی جارہی ہے مقصد ہے کہ مسلم طلباء اپنی روایت اور اپنی تعلیم کو آباد کریں۔ ڈاکٹر بنکر معاشرے کی خدمت کریں اور اپنا مستقبل بھی سنواریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.