گیا: آج چودہ مارچ کو عالمی یوم گرده منایا جاتا ہے۔گرده جسم کا ایک اہم اور معجزاتی عضو ہے۔اس بار یوم گردہ رمضان میں پڑا ہے۔ روزہ سے گردہ کو کتنے فائدے ہیں اور روزہ کے درمیان گردے کو صحت مند رکھنے کے لئے کس طرح کے کھان پان ہونے چاہیے اس حوالے سے ڈاکٹر راج کمار سے خصوصی گفتگو کی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ طبی اصولوں کے مطابق آپکا جسم روزہ شروع کرنے کے آٹھ گھنٹے تک معمول کی حالت میں رہتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب معدے میں پڑی خوراک مکمل طور پر ہضم ہوجاتی ہے۔ رمضان گرمیوں کے موسم میں آتا رہا لیکن اس برس یہ موسم بہار میں آیاہے۔ اس لئے ابھی شروعاتی روزے میں زیادہ پریشانی نہیں ہونے والی ہے جہاں تک روزہ سے گردے کو فائدہ پہنچنے کی بات ہے تو روزہ سے براہ راست فائدہ پہنچتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ گردہ سب سے زیادہ ہائی بلڈ پریشر یا ہائی ذیابطیس کی وجہ سے خراب ہوتا ہے۔ کئی اور وجوہات ہیں جن کی وجہ سے گردے خراب ہوتے ہیں۔ لیکن سوال یہ کہ روزہ رکھنے سے جسم کے ساتھ اس کے تمام عضو کتنے صحت مند ہوتے ہیں۔ تو یہ حقیقت ہے کہ روزہ رکھنے کی وجہ کر گردے بھی اچھے اور درست و صحت مند ہوتے ہیں۔ چونکہ روزہ رکھنے کی وجہ سے بلڈ پریشر اور ذیابطیس کنٹرول ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے گردے بھی بہتر ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ روزہ میں لوگ اپنے کام کاج کی فکر کو چھوڑ کر لوگ صرف اور صرف عبادت کی زیادہ سوچتے ہیں، ذہنی دباؤ سے بھی چھٹکارا حاصل ہوتا ہے جس کی وجہ سے شوگر اور ذیابطیس وغیرہ بھی کم ہوتے ہیں۔ روزہ میں نماز تراویح پڑھنا بھی تمام اعضاء کے لیے مفید ہے ۔اس سے موٹاپا بھی کنٹرول ہوتا ہے۔
پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہے:
ڈاکٹر راج کمار پرساد میڈیکل افسر ایس بی آئی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں پانی کے استعمال کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ افطار سے لے کر سحری تک لوگ پانی زیادہ پیتے ہیں۔ یہ عام دنوں کے بنسبت دیکھا جائے تو معاملہ پینے کا کم سے کم ایک لیٹر سے زیادہ اضافی ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں کڈنی کے لیے یہ بھی فائدہ مند ہے۔ روزہ رکھنے والوں کو وہ ہمیشہ مشورہ بھی دیتے ہیں کہ رمضان میں افطار کے بعد سے سحری تک پانی کا استعمال خوب کریں۔آہستہ آہستہ کریں یعنی کہ ایک بار ہی میں زیادہ پانی نہیں پیئیں۔
یہ بھی پڑھیں:گیا: رمضان انسانیت اور ہمدردی کے کام انجام دینے کا سب سے بڑا مہینہ
اس طرح کریں افطار:
ڈاکٹر راج کمار نے کہا کہ افطار کرنے کا طور طریقہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے طبی طور پر بتایا ہے جو کہ انسانوں کے لیے فائدے مند ہے۔ روزہ کھولنے کے لیے کھجور کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے اندر الکلائن پایا جاتا ہے۔اس سے تیزابیت اور معدے کو پرسکون کرنے کی قوت ہوتی ہے۔ اگر کھجور نہیں ہو تو پانی کا استعمال کرتے ہیں، کھجور کھاکر پانی پیئیں۔ اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھیں ، پھر اسکے بعد پھل وغیرہ اور جو کچھ بھی ہو کھائیں اس سے صحت پر اچھا فائدہ ہوگا.