حیدرآباد (نیوز ڈیسک): اترپردیش کی اہم لوک سبھا سیٹ ڈومریاگنج میں بی جے پی امیدوار جگدمبیکا پال کو 42728 ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پال کو مجموعی طور پر 463303 ووٹ ملے جب کہ ان کے قریبی حریف ایس پی امیدوار کشل تیواری کو کل 420575 ووٹ ملے۔ جگدمبیکا پال ڈومریاگنج لوک سبھا حلقے سے مسلسل چوتھی بار جیت درج کی ہے۔
اس سرحدی حلقے کی انتخابی جنگ میں آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے امیدوار امر سنگھ چودھری 81305 ووٹ پا کر تیسرے نمبر پر رہے جب کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امیدوار محمد ندیم 35936 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ وہیں پانچویں نمبر پر رہے پیس پارٹی کے امیدوار نوشاد اعظم کو محض 5138 ووٹ ملے جب کہ آزاد امیدوار کے طور پر قسمت آزمانے والی کرن دیوی صرف 3261 ووٹ پا پر چھٹے اور آخری پائیدان پر رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ڈومریاگنج سیٹ سے اس بار صرف چھ امیدوار میدان میں تھے۔ بی جے پی کے جگدمبیکا پال، ایس پی کے بھیشما شنکر 'کشل' تیواری، آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے امرسنگھ چودھری، بی ایس پی کے محمد ندیم، پی پی آئی کے نوشاد اعظم اور آزاد امیدوار کے طور پر کرن دیوی نے قسمت آزمائی کی۔ قابل ذکر ہے کہ 1980 کے بعد سے پہلی بار اس پارلیمانی حلقے سے اتنے کم یعنی چھ امیدوار میدان میں تھے۔
ڈومریاگنج کے انتخابی نتائج پر سرسری نظر
امیدوار _ پارٹی _ مجموعی ووٹ
جگدمبیکا پال _ بی جے پی _ 463303
کشل تیواری _ ایس پی _ 420575
امر سنگھ چودھری_ آزاد سماج پارٹی_ 81305
محمد ندیم _ بی ایس پی _ 35936
نوشاد اعظم _ پی پی آئی _ 5138
واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے ووٹوں کی گنتی کے بعد یوپی کی 80 سیٹوں کے نتائج آ گئے ہیں۔ یہاں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی جوڑی نے بی جے پی کے 'اب کی بار 400 پار' کے نعرے کو اور یوپی میں 80 میں سے 80 کے نعرے کو غلط ثابت کردیا۔ دونوں کی جوڑی نے ایسا کام کیا کہ یوپی میں انڈیا اتحاد کو 80 میں سے 43 سیٹیں ملیں۔ وہیں بی جے پی کی این ڈی اے کو صرف 36 سیٹوں پر ہی انحصار کرنا پڑا۔ تاہم، یوپی میں لڑائی این ڈی اے بمقابلہ انڈیا رہی۔ بہوجن سماج پارٹی کسی بھی سیٹ پر لڑائی میں نظر نہیں آئی اور اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔ سنہ 2019 کے انتخابات میں 10 سیٹیں جیتنے والی بی ایس پی اس پر صفر پر رہی۔
مزید پڑھیں: ڈومریاگنج لوک سبھا حلقے میں ووٹنگ کا عمل مکمل، اس اہم سیٹ سے متعلق جانیے تمام حقائق