ETV Bharat / state

پرامن ماحول میں عید الاضحیٰ منانے کے لیے ضلع گیا پولیس کی تیاری - PREPARATIONS FOR EID AL ADHA - PREPARATIONS FOR EID AL ADHA

ضلع گیا میں عید قرباں کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کی طرف سے امن کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں معاشرے سے پرامن ماحول میں تہوار کو ختم کرانے کی اپیل کی گئی۔

District Gaya police prepared to celebrate Eid ul Adha in a peaceful environment
پرامن ماحول میں عید الاضحیٰ کو منانے کے لیے ضلع گیا پولیس کی تیاری (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 4:53 PM IST

گیا: ضلع گیا میں عید الضحیٰ ' بقر عید' تہواروں کے پیش نظر بازاروں میں رونق بڑھنے لگی ہے۔ خاص کر بازاروں میں جانوروں کی خریداری میں اضافے ہو گئے ہیں۔ جانور خریداری کرنے کے لیے میلے میں بڑی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران جانور لے کر جانے والوں کو کہیں کوئی پریشانی نہ ہو اس کے تعلق سے ضلع پولیس بھی حساس اور متحرک ہے۔ کئی جگہوں پر ابھی سے امن کمیٹی کی میٹنگ تھانہ سطح پر ہونے لگی ہے تاکہ بقرعید تہوار کو بھی پرامن ماحول میں اختتام کرایا جا سکے اور جو فریضہ قربانی ادا کرنے کے لیے جانور خرید کر لے جارہے ہیں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا: پرامن ماحول میں عقیدت واحترام کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی - Eid prayers in Gaya

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے اس حوالے سے ضلع کے اعلیٰ افسران سمیت سبھی تھانہ انچارج کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ماتحت علاقوں میں امن قانون برقرار رکھنے کے لیے ابھی سے تیاری شروع کر دیں اور ان مقامات پر کڑی نگاہ رکھیں جو پہلے سے حساس ہیں، یا پھر ماضی میں جن مقامات پر تہواروں کے موقع پر کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ان مقامات پر بھی نگاہ رکھیں۔ ایس ایس پی نے واضح لفظوں میں افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ماتحت علاقوں میں کڑی نظر رکھیں اور فرقہ وارانہ معاملے کو انجام دینے والے یا افواہ پھیلانے والے یا ماضی میں جن کے مجرمانہ ریکارڈ رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، تھانہ بلا کر ایسے لوگوں سے باونڈ پیپر بھروائے جائیں، جن سے توقع ہے کہ وہ ماحول کو کشیدہ کریں گے، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،

ایس ایس پی کے ہدایت پر ضلع کے گروا تھانہ میں بھی آج بقر عید تہوار کو لے کر شانتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں گروا کے سی او، بی ڈی او، تھانہ انچارج اور عوامی نمائندے موجود تھے۔ منعقدہ میٹنگ میں افسران نے بقرعید کا تہوار پرامن ماحول میں منانے کی اپیل کی، افسران نے کہا کہ تہوار کے موقع پر کسی طرح کا کوئی مسئلہ آئے تو اس کی اطلاع انہیں فوری طور پردیں، افسران نے تہوار کو لے کر عوامی نمائندوں سے بھی رائے لی ہے۔ میٹنگ میں سی ای او اطہر جمیل ،بی ڈی او منیش کمار، تھانہ انچارج محمد سرفراز امام ،سمارو پنچایت کے سابق مکھیا محمد محفوظ میاں، لال دیو یادو اور علاقے کے دیگر معززین موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.