ETV Bharat / state

بیدر میں بورڈ امتحانات کی تیاریاں زور شور سے جاری: ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیمات - بیدر

Board Examination In Bidar ضلع بیدر میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیمات سلیم پاشا نے کہا کہ دسویں جماعت کے امتحانات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اس سال ضلع بیدر میں دسویں جماعت کے 90 سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ طلبہ و طالبات 25948 ریگولر اور پرائیویٹ اسکول کے امیدوار 29645 اس سال دسویں جماعت کا امتحان دے رہے ہیں۔

بیدر میں بورڈ امتحانات کی تیاریاں زور شور سے جاری :ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیمات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 4:10 PM IST

بیدر میں بورڈ امتحانات کی تیاریاں زور شور سے جاری :ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیمات

بیدر : ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیمات بیدر سلیم پاشا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امتحانات کے تمام مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ امتحان مرکز کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے کے علاوہ محکمہ پولیس کے ذمہ داران بھی اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے اعلان سے امتحانات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کیونکہ امتحانات بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے کے انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ امتحانی مرکز کے اطراف اکناف انتخابات کا کوئی شور شرابہ نہ ہو۔ امتحان مراکز کے اطراف میں انتخابات کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پرینکا گاندھی تلنگانہ میں کانگریس کی دو ضمانتوں کا آغازکریں گی

انہوں نے کہا کہ محکومہ صحت کے جانب سے ابھی تک کوئی ایسا اعلان نہیں ہوا ہے جو امتحانات کے دوران بچوں پر لاگو ہو حسب معمول بچے امتحانات لکھیں گے۔طلبا و طالبات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کو لے کر سنجیدہ ہو جائیں۔ محنت و جستجو کے ساتھ امتحانات دیں۔اس بار پوری ریاست میں ضلع بیدر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ سلیم پاشاہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیمات بیدر نے والدین اور سرپرستوں سے طلبا و طالبات پر خاص نظر رکھیں۔ واضح رہے کہ 25 مارچ سے چھ اپریل تک دسویں جماعت کے امتحانات منعقد ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.