ETV Bharat / state

کٹنور دیہات میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی بے حرمتی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

Ambedkar Statue Vandalised۔ Clashes Erupted in Kalaburagi دو روز قبل کٹنور دیہات میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی بیحرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر کٹنور دیہات میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مجسمہ کی بیحرمتی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Demand to arrest those who desecrated the statue of Dr BR Ambedkar in Kotnoor villages

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 6:13 PM IST

کٹنور دیہات میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی بیحرمتی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں آج اچانک بدامنی کا ماحول پیدا کر دیا گیا اور افواہوں کا بازار گرم ہو گیا۔ گلبرگہ شہر کے کٹنور دیہات میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آنے کی اطلاع پر تما پوری سرکل پر احتجاج کیا گیا۔ جس کے نتیجہ میں ٹریفک جام ہو گئی۔ اس موقع پر ضلع کمشنر محترمہ فوزیہ ترنم اور پولیس کمشنر چیتن آر آئی پی ایس نے فوراً موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ یہ اطلاع آناً فاناً شہر میں عام ہو گئی۔ گلبرگہ شہر میں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ لیکن افواہوں سے خوف کا ایسا ماحول پیدا ہو گیا کہ لوگ دھڑا دھڑ دکانیں بند کرنے لگے اور والدین اسکولس پہنچ کر اپنے بچوں کو گھر لے جانے لگے۔ حالانکہ اسکولس بالکل محفوظ علاقوں میں واقع ہیں۔ محلہ جات بھی بالکل محفوظ ہیں۔ اس کے باوجود عدم تحفظ کا احساس اس قدر حاوی ہے کہ کوئی افواہوں کی تحقیق یا تصدیق کرنے تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

رام للا کے جلوس کے دوران گلبرگہ میں دو مقامات پر کشیدگی

بتایا گیا ہے کہ گلبرگہ شہر کے حالات بگڑنے کی افواہیں اس قدر وائرل ہو گئیں کہ بیرونی شہروں سے بھی فون کالس آنے لگیں۔ مجموعی طور پر خوف و دہشت کی ذہنیت اور افواہوں پر یقین کرنے کی سوچ سے گلبرگہ شہر کا ماحول چند گھنٹوں کے لیے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گیا۔ پولیس نے شہر میں پولیس بندوبست سخت کر تے ہوئے حالات کو قابو کر کے احتجاجیوں کو سمجھا کر جلد سے جلد اس پر قانونی کارروائی کرنے کا بھروسہ دیتے ہوئے حالات پر قابو پالیا ہے۔ اب صورتحال معمول پر آگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.