احمد آباد: عید الاضحیٰ میں صاف صفائی کا بہترین انتظام کرنے کے لیے کانگریس کے کونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ نے سولڈ ویسٹ ڈپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے۔ اس تعلق سے مکتم پورا وارڈ کے کونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ نے کہا کہ عید الاضحیٰ یعنی بکری عید کچھ دنوں میں آنے والی ہے تو ہم نے پہلے سے ہی احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے سولڈ ویسٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر آف سولڈ ویسٹ سبھی کو ہم نے خط لکھا ہے کہ جس سے احمدآباد شہر میں بکری عید کے موقع پر جو جانوروں کا کچرہ نکلتا ہے وہ کچرے کو اچھے ڈھنگ سے نکالا جائے۔ صاف ستھرا رہے۔ بستی میں صفائی رہے اور زیادہ تر جو پولیتھین کی تھیلیاں دی جاتی تھی پہلے وہ اتنی کمزور ہوتی تھی جس سے وہ اس کا وزن جھیل نہیں سکتی تھیں۔ پھٹ جاتی تھی ہم نے بار بار درخواست کی لیکن اس بار تو لیٹر میں لکھا۔ ہم نے کہا اس بار تھیلی نہیں تھیلا اتنا دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
Religious Harmony On Eid Ul Adha: کشمیر، عید الاضحی اور روایتی مذہبی ہم آہنگی
اس کے اندر جانور کی باقیات سما جائے اور تھیلا اٹھانے میں پھٹے نہیں۔ اور کنٹینر سے لے کے جتنے جے سی بی، کچرے کی گاڑی، کچرے کا ڈبہ دیا جائے اور جس جگہ پر پوائنٹ ہیں۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن پورے شہر میں الگ الگ زون آئے ہوئے ہیں وہ تمام زون میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن کا ہیلتھ محکمہ اس کو اچھے ڈھنگ سے صفائی بھی رکھے۔ یا کم سے کم چار دن چلنا چاہیے۔ جس سے کہ قربانی ختم جانے کے بعد میں بھی جہاں جہاں کچرا کوڑا سولڈ ویسٹ کا اور گھاس چارے کا رہتا ہے اور اسے بھی اچھے طریقے سے اٹھا کر اس کو پاؤڈرنگ کر کے صفائی کرنا چاہیے۔ کیوں کہ احمدآباد شہر میں کوئی بیماری کا قہر نہ پھیلے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے اور یہ کام احمد آباد میونسپل کارپوریشن پوری ایمانداری کے ساتھ کرے ایسا ہمارا مطالبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ بکری عید کے موقع پر گندگی نہ کریں۔ کارپوریشن کا ساتھ دیں اور جہاں کچرے کا ڈبہ موجود ہو، کچرے کی گاڑیاں موجود ہوں۔ وہاں پر جا کر جانور کی باقیات کو پھینک کر آئیں اور اپنے علاقہ کو اپنے محلے کو صاف ستھرا رکھیں۔ تاکہ گندگی اور بیماری نہ پھیلے اور کسی کے جذبات کو ٹھیس بھی نہ پہنچے۔