ETV Bharat / state

دہلی میں ایک کالج کو بم کی دھمکی - بم کی دھمکی

Bomb threat in Delhi قومی دار الحکومت دہلی میں دہلی یونیورسٹی کے رام لال آنند کالج کے عملے کو آج بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے کالج احاطہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

bomb threat
bomb threat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 12:30 PM IST

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی کے رام لال آنند کالج کے عملے کو آج بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مختلف ٹیمیں کالج احاطہ میں موجود ہیں اور ابھی تک کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوب مغربی) روہت مینا نے بتایا کہ صبح تقریباً 9:34 بجے رام لال آنند کالج کے عملے کو واٹس ایپ کے ذریعے بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی تھی۔

ڈی سی پی نے کہا ہے کہ " ہمیں اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر پولیس ایمبولینس، بی ڈی ایس، بی ڈی ٹی کے ساتھ کالج پہنچی اور طلباء کو وہاں سے بحفاظت باہر نکالا گیا"۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے مزید کہا ہے کہ "تلاشی اور چیکنگ کی جا رہی ہے، ابھی تک چیکنگ کے دوران کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے''۔ ڈی سی پی نے مزید کہا ہے کہ "اس معاملے میں مزید اقدامات جاری ہیں"۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ملک بھر میں اس سے پہلے بھی کئی مقامات پر تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی مقامات کو بم کی جھوٹی دھمکی دی گئی تھی۔ جس کو سکیورٹی فورسز اور پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے معاملات کو حل کیا تھا۔

آئی اے این ایس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.