نئی دہلی: دہلی میں ریاستی یوم آزادی تقریب میں پرچم کشائی کو لے کر بھی ایل جی انتظامیہ اور دہلی حکومت آمنے سامنے نظر آ رہے ہیں۔ راج نواس کے عہدیداروں نے جانکاری دی ہے کہ، لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے منگل کو دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت کو ریاستی یوم آزادی کی تقریب میں قومی پرچم لہرانے کے لیے نامزد کیا ہے۔
Delhi LG nominates Delhi Home Minister Kailash Gahlot to hoist the national flag on 15th August 2024, at the Chhatrasal Stadium event pic.twitter.com/5C5CYwuXd0
— ANI (@ANI) August 13, 2024
ایل جی وی کے سکسینہ کے ذریعہ کیلاش گہلوت کا انتخاب کئی دیگر سینئر حکومتی رہنماؤں کو نظرانداز کرتا ہے۔ ایل جی کے اس انتخاب کے بعد امکان ہے کہ عام آدمی پارٹی اور ایل جی سیکرٹریٹ کے درمیان ٹکراؤ کے ایک اور دور کا آغاز ہو سکتا ہے۔
ایل جی کے سکریٹری آشیش کندرا نے چیف سکریٹری نریش کمار کو ایک تحریری حکم میں کہا ہے کہ، "لیفٹیننٹ گورنر چھترسال اسٹیڈیم میں ریاستی سطح کے یوم آزادی کی تقریبات میں قومی پرچم لہرانے کے لیے وزیر (داخلہ)، جی این سی ٹی ڈی، کیلاش گہلوت کو نامزد کرنے پر رضا مند ہیں۔"
ایل جی کے اس حکم نامہ سے یہ صاف ہو گیا ہے کہ، دہلی حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے وزیر تعلیم آتشی کے ذریعہ قومی پرچم کی میزبانی کے لئے محکمہ کے وزیر گوپال رائے کی ہدایت کو نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی کئی معاملوں پر ایل جی اور دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت آمنے سامنے آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: