ETV Bharat / state

دہلی فسادات: ہائی کورٹ کے جج کا شرجیل امام اور دیگر یو اے پی اے ملزمین کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار - Delhi Riots 2020

شرجیل امام، یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے بانی خالد سیفی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد سمیت کئی دیگر افراد کے خلاف شمال مشرقی دہلی میں فروری 2020 کے فسادات کے "ماسٹر مائنڈ" ہونے کے الزام میں مبینہ طور پر یو اے پی اے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Sharjeel Imam
Sharjeel Imam (Etv bharat)
author img

By PTI

Published : Jul 4, 2024, 7:05 PM IST

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ کے جج امیت شرما نے جمعرات کو یہاں 2020 کے فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے ایک مبینہ بڑی سازش سے منسلک یو اے پی اے کیس میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا، جس میں طالب علم کارکن شرجیل امام بھی شامل ہے۔ اس طرح کے معاملات کو نمٹانے والے ججز کے روسٹر میں تبدیلی کے بعد یہ معاملات جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ کی سربراہی والی ڈویژن بنچ کے سامنے درج تھے۔

جسٹس سنگھ نے حکم دیا کہ ’’ان معاملات کو کسی اور بنچ کے سامنے درج کیا جائے جس کا ہم میں سے ایک جسٹس شرما رکن نہیں ہے، جو 24 جولائی کو قائم مقام چیف جسٹس کے حکم کے تابع ہے‘‘۔ اس معاملے میں دیگر ملزمین میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے یوتھ ونگ لیڈر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ میران حیدر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طلباء اسوسی ایشن کے صدر شفاء الرحمان شامل ہیں۔

شرجیل امام، یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے بانی خالد سیفی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم عمر خالد سمیت کئی دیگر افراد کے خلاف شمال مشرقی دہلی میں فروری 2020 کے فسادات کے "ماسٹر مائنڈ" ہونے کے الزام میں مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ یہ تشدد شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف مظاہروں کے دوران شروع ہوا تھا۔

11 اپریل 2022 کو ٹرائل کورٹ نے شرجیل امام کی ضمانت مسترد کر دی تھی، جنہیں 25 اگست 2020 کو کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے مارچ میں جسٹس سریش کمار کیت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے شرجیل امام کی ضمانت کی درخواست کی اس بنیاد پر مخالفت کی تھی کہ شرجیل امام نے اقلیتی برادری کے ارکان کو احتجاج کے لئے ابھارا اور "چکا جام" کو خلل ڈالنے کے طریقے کے طور پر "پروپیگنڈہ کیا"۔ اس احتجاج میں"پرامن رہنے کے لیے کوئی اپیل نہیں تھی"۔

یہ بھی پڑھیں: سنہ 2020 دہلی فسادات میں ضمانت پانے والے شرجیل امام کون ہیں؟

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ مظاہرے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر تشدد کو ہوا دینے کی سازش کا حصہ تھے اور شرجیل امام نے اپنے حکومت کو مفلوج کرنے کے لئے عوامی خطابات میں ’’چکا جام‘‘ کے خیال کو عملی اقدام کے طور پر پیش کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.