ETV Bharat / state

دہلی: گھر کی دیوار پر 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لکھنے پر ایک شخص گرفتار - ROHINI CONTROVERSIAL SLOGANS

دارالحکومت میں یوم آزادی سے قبل دہلی میں ایک گھر دیوار پر پاکستان کی حمایت میں نعرہ لکھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو موقعے سے گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستان کی حمایت میں نعرے لکھنے پر پولیس کی کارروائی
پاکستان کی حمایت میں نعرے لکھنے پر پولیس کی کارروائی (File Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 8:05 AM IST

نئی دہلی: دہلی کے روہنی میں ایک ایک شخص کو اپنے گھر کی دیوار پر 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لکھنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معاملے کے سامنے آنے کے بعد علاقہ میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا جس کے بعد پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ وہ اپنے بھائی کی موت کے بعد سے ذہنی طور پر بیمار ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک نوجوان نے اپنے گھر کی دیوار پر پاکستان کی حمایت میں نعرے لکھ رکھے ہیں۔ نعروں کو دیکھنے کے بعد جب آس پاس کے لوگوں نے اسے ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو وہ سب سے لڑنے لگا۔ اس کے بعد لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقعے سے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق نوجوان ذہنی مریض معلوم پڑا ہے اور اس کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔ قریبی لوگوں کے بیانات بھی لیے گئے ہیں۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر حالات پرسکون ہیں۔ نعرے مٹا دیے گئے ہیں۔ پولیس ملزم کے پرانے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔ پولیس اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ کیا اس نے یہ کام کسی کے دباؤ میں کیا؟ اس کے علاوہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ وہیں 15 اگست کے نزدیک ہونے کی وجہ سے تمام خفیہ ایجنسیاں سرگرم ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات اے ٹی ایس نے ایک نوجوان کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا، پاکستان کو خفیہ معلومات دیتا تھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.