ETV Bharat / state

دہلی میں سڑک کنارے سوئے پانچ افراد کو ٹرک نے کچل دیا، تین لوگوں کی موت، دو کی حالت نازک - Truck Crushed 3 people - TRUCK CRUSHED 3 PEOPLE

دہلی کے شاستری پارک علاقے میں سڑک کے کنارے سوئے ہوئے پانچ افراد کو ٹرک نے کچل دیا جن میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو جگ پرویش اسپتال میں بھرتی کرادیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں سڑک کے کنارے سوئے ہوئے پانچ افراد کو ٹرک نے کچلا
نئی دہلی میں سڑک کے کنارے سوئے ہوئے پانچ افراد کو ٹرک نے کچلا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2024, 12:57 PM IST

نئی دہلی میں سڑک کے کنارے سوئے ہوئے پانچ افراد کو ٹرک نے کچلا (ETV Bharat)

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے شاستری پارک علاقے میں، سڑک کے کنارے کچھ لوگ سو رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرک نے پانچ لوگوں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں تین افراد کی موقعے پر ہی موت ہو گئی جب کہ دو لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے جن کو اسپتال میں بھرتی کرادیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر بھاگ گیا۔ لوگوں نے اس ڈرائیور کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ لوگوں پر پتھراؤ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔

اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن کی حالت ابھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق، پیر کی صبح تقریباً 5 بجے شاستری پارک تھانے کو اطلاع ملی کہ سیلم پور سے لوہے کے پل کی طرف جا رہے ایک ٹرک نے ڈِوائیڈر پر سوئے ہوئے پانچ لوگوں کو کچل دیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو جگ پرویش اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نے تین افراد کو مردہ قرار دے دیا جب کہ دو کی حالت تشویشناک ہے جن کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ شاستری پارک کی تربوز مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔ قریبی کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگ ڈیوائیڈروں پر سوتے ہیں۔ کل رات بہت سے لوگ ڈیوائیڈر پر سو رہے تھے۔ صبح تقریباً 5 بجے ایک تیز رفتار ٹرک نے ڈیوائیڈر پر سوئے ہوئے پانچ لوگوں کو کچل دیا۔

لوگوں نے ٹرک کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے آگے بڑھ کر ٹرک کو پارکنگ میں کھڑا کر دیا اور بھاگ گیا۔ زخمیوں کی شناخت مشتاق (35) اور کملیش (36) کے طور پر کی گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.