ETV Bharat / state

ویتنام سے سہیل کی جسد خاکی بودھ گیا پہنچی - Body Of Suhail Brought To Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 12:56 PM IST

ویتنام سے محمد سہیل کی جسد خاکی بودھ گیا پہنچی اور یہاں بودھ گیا قبرستان میں تدفین کی گئی۔ گزشتہ دس دنوں قبل ویتنام کے ہنوئی میں محمد سہیل اوراسکی ویتنامی نژاد اہلیہ کی آگ لگنے کے واقعے میں موت ہوگئی تھی۔

ویتنام سے سہیل کی جسد خاکی بودھ گیا پہنچی
ویتنام سے سہیل کی جسد خاکی بودھ گیا پہنچی (etv bharat)

گیا: ویتنام سے سہیل کی جسد خاکی بودھ گیا پہنچ گئی ہے۔ یہاں بودھ گیا قبرستان میں تدفین ہوئی ہے۔ سہیل کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ رات کو ہی جسد خاکی بودھ گیا پہنچی تھی اور دیر رات میں ہی اسکی تجہیز وتکفین کی گئی ۔ واضح ہوکہ ویتنام کے ہینو ای میں بودھ گیا کہ چوبیس سال کے نوجوان سہیل کی موت ہوئی تھی۔

اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے سہیل اور اس کی ویتنامی اہلیہ کی دم گھٹنے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ اس حادثے کے 10 دن کے بعد سہیل کی جسد خاکی بودھ گیا لائی گئی ہے۔ وہیں لواحقین کو بیرون ملک سے جسد خاکی لانے میں پرزور کوشش کرنی پڑی۔ مرکزی حکومت کی مدد سے اسے واپس انڈیا لایا جا سکا ہے۔ بودھ گیا کے محمد سونو کے مطابق دیر رات سہیل 22 سال کو بودھ گیا میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

چھ ماہ سے ویتنام میں مقیم تھا

سہیل ویتنام میں گزشتہ چھ ماہ سے گائیڈ کی نوکری کر رہا تھا۔ سہیل اسی برس بقرعید کے موقع پر بودھ گیا میں واقع اپنے گھر آیا تھا۔ سہیل آگ لگی کے واقعہ سے تین دن پہلے ہی بودگیا سے ویتنام گیا تھا۔ سہیل نے ویتنام میں ہی شادی کی تھی۔ سہیل کی بودھ گیا جسد خاکی پہنچتے ہی اسے ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ پریشان تھے۔

ضلع انتظامیہ اور رہنماؤں کی مدد ملی

سہیل کی جسد خاکی بودھ گیا لانے میں اہل خانہ لگے ہوئے تھے۔ لواحقین چاہتے تھے کہ بھارت سرکار کی مدد سے سہیل کی باڈی ویتنام بودھ گیا لائی جائے تاکہ اسکی آخری رسومات ادا کرسکیں۔ دن رات ایک کر کے بھارت سرکار کی مدد سے سہیل کی باڈی ویتنام سے منگوانے میں کامیاب بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: نئے فوجداری قانون کے تحت پانچ مقدمات درج ہوگئے

سہیل کے رشتہ داروں نے بتایا کہ اس کام میں بودھ گیا ایم ایل اے ، ہم پارٹی کے رہنماؤں اور ضلع انتظامیہ سے لے کر کولکاتہ میں واقع ویتنام ایمبیسی تک نے انکی مدد کی ہے۔ وہیں سہیل کی ویتنامی اہلیہ کی آخری رسومات وہیں ویتنام میں ادا کی گئی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.