ETV Bharat / state

دہلی: جسولہ گاؤں میں جھگیاں توڑے جانے سے متاثرین ٹھنڈ سے پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 12:45 PM IST

Bulldozer Action at Bastiat Jasola Gaon Delhi: دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ سے متصل جسولہ گاؤں میں ڈی ڈی اے فلیٹ کے درمیان واقع جھگی جھونپڑیوں کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا۔ اس انہدامی کارروائی کی وجہ ڈی ڈی اے لیںنڈ پر ناجائز قبضہ بتایا گیا ہے۔ کارروائی کے بعد متاثرین اس شدید ٹھنڈ میں پریشان ہیں۔

جسولہ گاوں میں جھگیاں توڑی گئیں،ٹھنڈ سے لوگ پریشان،کوئی پرسان حال نہیں

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع سولہ گاوں میں ڈی ڈی اے فلیٹ کے درمیان واقع جھگی جھونپڑیوں کو بلڈوزر سے منہدم کردیا۔ اس سے سینکڑوں لوگ سڑکوں پر آگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جس زمین پر جھگیاں توڑی گئی ہیں، وہ زمین ڈی ڈی اے کی ہے اور ڈی ڈی اے کے عملہ نے اس جگہ پر بنی جھگی کو مسمار کر دیا ہے۔

وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس جگہ سے جھگی ہٹائی گئی ہےوہاں ڈی ڈی اے عملے کو انہدامی کارروائی انجام نہیں دینا تھا بلکہ بغل میں ہی واقع ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لئے آیا تھا لیکن اس جگہ پر گوچروں کا دبدبہ ہے اس لئے وہاں انہدام نہیں کیا گیا بلکہ ڈی ڈی اے کے عملہ نے اس کی جگہ پر مسلم اکثریتی والی جگہ کو نشانہ بنایا اور ان جھگیوں میں یومیہ مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کر رہے تھے لیکن اب ان کی جھگی کو توڑ دی گئی ہے، اس ٹھنڈ کے موسم میں کہاں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گیانواپی کیس کے سلسلے میں مسلم تنظیموں کی اہم میٹنگ

یہاں کے متاثرین کا کہنا ہے کہ جب ان کے پاس بجلی کے میٹر اور شناختی کارڈ سب کچھ ہین تو پھر انتظامیہ نے ان کے گھر کو کیوں منہدم کیا۔ اب وہ اس ٹھنڈ کے موسم میں کہاں جائیں گے، ان کی پریشانی کو کوئی سننے والا نہیں ہے۔ای ٹی وی بھارت نے آج توڑی گئی جھگی کے جائے وقوع کا معائنہ کیا اس دوران کئی متاثرین سے بات کی جس میں اپنی پریشانی بتائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.