بنگلورو: ایک طرف حکومتوں کی جانب سے مسلم سماج کے بچوں کو دی جانے والی اسکالرشپ کو ختم یا کم کیا جارہا ہے، تو دوسری جانب بزم نسوان و دانش ٹرسٹ جیسے سماجی تنظیموں کی جانب سے ملت کے مستحق و قابل بچوں کی مالی امداد کو آگے آرہی ہیں۔
ملت کے نونہال طلباء و طالبات مالی کمزوری کی وجہ سے ان کی اعلیٰ تعلیم منقطع نہ ہو،اسی خدمت خلق کے مقصد سے دانش ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے اس سال میڈیکل و انجنیئرنگ، لاء، جرنلزم، اگریکلچر سائنس، سول سرویسز جیسے پروفیسنل کورسز کے ذیر تعلیم 642 طلبا میں 1.6 کروڑ روپئے کی اسکالرشپس تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر ادارے کے ذمہ داران حسنی شریف و ہنا شرید نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے بچے اونچے خواب دیکھیں، اعلی کورسز میں داخلہ لیں، لگن و محنت سے تعلیمی میدان میں خوب آگے بڑھیں اور کامیابی حاصل کرکے قوم و ملت کی خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسجد طحہ کا مثالی مکتب جہاں ملت کے نونہال دینی و اخلاقیات سے آراستہ ہورہے ہیں
اس موقع پر اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا نے ادارے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسکالرشپ کی یہ امداد ہمیں سیکھ دے رہی ہے کہ ہم تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوائیں اور ملک کے لئے اثابہ بنیں۔اسکالرشپ پانے والے طلبا و طالبات نے خوشی کا اظہار کیا