ETV Bharat / state

دہلی میں نمازیوں کی توہین اور تشدد کے خلاف سی پی آئی ایم ایل نے احتجا ج کا اعلان کیا - دہلی میں نمازیوں کی توہین

CPIML announced protest پٹنہ میں ہونے والی سی پی آئی-ایم ایل کی پولٹ بیورو میٹنگ سے، پارٹی نے دہلی میں نمازیوں کی توہین اور تشدد کے خلاف 11-12 مارچ کو دو روزہ ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 10, 2024, 10:38 PM IST

Updated : Mar 10, 2024, 10:44 PM IST

پٹنہ: پٹنہ میں ہونے والی سی پی آئی-ایم ایل کی پولٹ بیورو میٹنگ سے، پارٹی نے دہلی میں نمازیوں کی توہین اور تشدد کے خلاف 11-12 مارچ کو دو روزہ ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
سی پی آئی-ایم ایل کے ریاستی سکریٹری کنال نے کہا کہ نفرت اور پولیس کی بربریت اور سیکورٹی اہلکاروں کی فرقہ واریت پر روک لگانے کے مطالبہ پرملک گیر احتجاج کے ایک حصے کے طور پر پوری ریاست میں ضلع ہیڈکوارٹر سمیت تمام بلاک ہیڈکوارٹرس پر احتجاجی پروگرام ہوگا۔ پٹنہ کے جی پی او گولمبر سے 11 مارچ کو ایک احتجاجی مارچ نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 8 مارچ 24 کو پولیس نے دارالحکومت دہلی کے اندرلوک میں نماز جمعہ ادا کرنے والے مسلمانوں کی سرعام توہین کی، نماز ادا کرنے والے لوگوں کو لاتیں، دھکے اور مارا پیٹا۔ بی جے پی ملک میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت اور تشدد کو مسلسل پھیلا رہی ہے۔اس نے سیکورٹی فورسز کے فرقہ وارانہ بنانے کی مہم بھی چلا رکھی ہے۔ واضح رہے کہ قومی دارالحکومت دہلی کے اندرلوک میں آج نماز جمعہ کے دوران مکی جامع مسجد میں نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ سڑک پر نماز پڑھنے لگے۔ اسی دوران باہر نماز پڑھنے والوں کو نماز کے دوران ہی دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے لات ماکر انھیں ہٹانے کی کوشش کی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر اب وائرل ہوگیا۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 10, 2024, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.